رانچی میں خواتین ایشین چمپئن شپ ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں بھارت نے تھائی لینڈ کو سات-ایک سے ہرایا
278
جھارکھنڈ کے رانچی میں خواتین کی ایشیائی ہاکی چمپئن شپ ٹرافی میں کل رات بھارت نے تھائی لینڈ کو اپنے پہلے میچ میں 7-1 سے شکست دی۔ سنگیتا کماری نے لگاتار تین گول کئے ، جبکہ مونیکا Salima Tete ، دیپکا اور Lalremsiami نے ایک ایک گول کئے اور بھارت کو جیت سے ہمکنار کیا۔ تھائی لینڈ کی Supansa Samanso نے واحد گول کیا۔
پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن ، جاپان نے ملیشیا کو صفر کے مقابلے تین گول سے شکست دی ، جبکہ دن میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں کوریا نے چین کو واحد گول سے شکست دی۔ کوریا تین مرتبہ ٹرافی جیت چکا ہے۔
آج شام چار بجے جاپان کا مقابلہ کوریا سے ہوگا، جبکہ تھائی لینڈ کا مقابلہ چین سے ہوگا ۔ یہ میچ شام سوا چھ بجے کھیلا جائے گا۔ ایک اور میچ میں رات ساڑھے آٹھ بجے بھارت کا مقابلہ ملیشیا سے ہوگا۔x