Sports

سلطان آف جوہور کپ میں ہندوستان نے گریٹ برٹین کو 6-4 سے شکست دی

12views

جوہور باہرو، 20 اکتوبر (یو این آئی) ہندوستانی جونیئر مینز ہاکی ٹیم نے اتوار کو سلطان آف جوہور کپ میں گریٹ برٹین کو 6-4 سے شکست دے کر اپنی جیت کا سلسلہ جاری رکھا۔ہندوستان کی جانب سے محمد کونین داد (7ویں منٹ)، دلراج سنگھ (17ویں، 50ویں منٹ)، شاردا نند تیواری (20ویں، 50ویں منٹ) اور منمیت سنگھ (26ویں منٹ) نے گول کئے۔ برٹینہ کیلئے روری پینروز نے (دوسرے، 15ویں) اور مائیکل رائڈن نے (46ویں، 59ویں منٹ) میں گول کیا۔ جاپان کے خلاف اپنے پہلے میچ میں جیت کے بعد پراعتماد نوجوان ہندوستانی ٹیم کو اتوار کو ابتدائی جھٹکا لگا جب روری پینروز نے کھیل کے دوسرے ہی منٹ میں گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔ تاہم پانچ منٹ بعد ساتویں منٹ میں محمد کونین داد کے گول نے اسکور 1-1 سے برابر کردیا۔ اس کے بعد انگلینڈ نے 15ویں منٹ میں گول کر کے دوبارہ برتری حاصل کر لی۔ ہندوستان نے دوسرے کوارٹر میں دبدبہ بنایا اور لگاتار تین گول کئے۔ دلراج نے 17ویں منٹ میں گول کرکے اسکور 2-2 سے برابر کردیا۔ اس کے بعد انہوں نے شاردا نند تیواری کو 20ویں منٹ میں پی سی سے گول کرنے میں مدد کی، جس سے ہندوستان کو 3-2 کی اہم برتری حاصل ہوئی۔ دلراج نے 26ویں منٹ میں منمیت سنگھ کو ایک تیز بیس لائن پاس دیا، جسے منمیت نے شاندار طریقے سے گول میں تبدیل کرکے ہندوستان کی برتری کو 4-2 کردیا۔تیسرے کوارٹر کے پانچ منٹ میں، دلراج نے ہندوستان کو پنالٹی کارنر جیتنے میں مدد کی، لیکن برٹین کے مضبوط دفاع نے اسے ناکام بنا دیا۔چوتھے کوارٹر کے ابتدائی منٹ میں گریٹ برٹین کو کامیابی ملی جب مائیکل رائڈن نے گول کر کے اسکور 4-3 کردیا۔ دریں اثنا، ان کی فارورڈ لائن نے 50ویں منٹ میں ایک اہم پی سی حاصل کیا، جس سے انہیں برتری بڑھانے کا سنہری موقع ملا۔ ان فارم ڈریگ فلکر شاردا نند نے گول کیا۔ کچھ ہی سیکنڈ کے اندر دلراج نے شاندار فیلڈ گول کرکے ہندوستان کی برتری کو 6-3 تک کردیا اور ہندوستان کو جیتنے کی مضبوط پوزیشن میں پہنچا دیا۔ آخری چند منٹ انتہائی سنسنی خیز رہے اور برٹین نے 59ویں منٹ میں مائیکل رائڈن کے ذریعے چوتھا گول کیا۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.