National

بھارت اور سعودی عرب نے مفاہمت نامے پر دستخط کیے

202views

بھارت اور سعودی عرب نے آج ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں۔ یہ مفاہمت نامہ، الیکٹریکل انٹر کنکشنز، ماحول کیلئے سازگار اور صاف ستھری ہائیڈروجن، نیز سپلائی چین کیلئے کیا گیا ہے۔ مفاہمت نامے پر دستخط، بجلی اور نئی و قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر آر کے سنگھ اور سعودی عرب سرکار کے وزیر توانائی عبد العزیز بن سلمان السعود نے، ریاض میں کیے۔

دستخط کی یہ تقریب، مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ (Mena) کے، آب و ہوا سے متعلق ہفتے کی سرگرمیوں سے الگ منعقد کی گئی۔ اس مفاہمت نامے کا مقصد، دونوں ملکوں کے درمیان الیکٹریکل کنکشن، زیادہ کھپت اور ہنگامی اوقات کے دوران بجلی کے لین دین اور ماحول کیلئے سازگار و صاف ستھری ہائیڈروجن نیز قابل تجدید توانائی، ملِ کر تیار کرنے کے میدانوں میں تعاون کے مقصد سے ایک عام فریم ورک قائم کرنا ہے۔

مفاہمت نامے کا مقصد، محفوظ، قابل انحصار اور صورتحال کے مطابق کار کردگی انجام دینے والی سپلائی چین بھی تشکیل دینا ہے۔ x

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.