National

بھارت اور آسٹریلیا نے جامع شراکت داری کو مستحکم کرنے کیلئے وزرائے خارجہ فریم ورک مذاکرات

156views

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر اور آسٹریلیا کے اُن کے ہم منصب Penny Wong، نئی دلّی میں وزارت خارجہ کی سطح کے 14ویں مذاکرات کر رہے ہیں۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ اِن مذاکرات کی بدولت، کلیدی ساجھے داری میں پیشرفت ہوگی۔ وہ جامع کلیدی ساجھے داری کے تحت، تعاون کا جائزہ لیں گے اور باہمی مفاد کے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دونوں وزراءنے کَل وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اور آسٹریلیا کے وزیردفاع رچرڈ Marles کے ساتھ بھارت-آسٹریلیا دو جمع دو مذاکرات کی مشترکہ طور پر صدارت کی تھی۔ ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ حالیہ برسوں میں، بھارت اور آسٹریلیا کے تعلقات نے نئی بلندیاں طے کی ہیں۔

بھارت اور آسٹریلیا نے دوطرفہ تعلقات کے درجہ کو 2009 میں ”کلیدی ساجھے داری‘ سے بہتر کرکے 2020 میں ”جامع کلیدی ساجھے داری‘ کے درجہ تک پہنچا دیا ہے۔ QUAD فارمیٹ میں دونوں ملکوں کی ساجھے داری سے بھارت-بحرالکاہل خطے کو بہت فائدہ ہوا ہے۔ اقتصادی تعاون اور تجارتی سمجھوتہ، گزشتہ دسمبر سے نافذ العمل ہوگیا ہے۔ بھارت، آسٹریلیا کا چھٹا سب سے بڑا تجارتی ساجھے دار ہے۔ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان 2021 میں دو طرفہ تجارت 22 ارب 20 کروڑ ڈالرز کے بقدر تھی، جو 2022 میں 41 فیصد سے بڑھ کر 31 ارب 40 کروڑ ڈالرز تک پہنچ گئی ہے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.