Jharkhand

انڈیا الائنس نے’ ورکرس کانفرنس ‘کا انعقاد کیا

filter: 0; fileterIntensity: 0.0; filterMask: 0; captureOrientation: 0; brp_mask:0; brp_del_th:null; brp_del_sen:null; delta:null; module: photo;hw-remosaic: false;touch: (-1.0, -1.0);sceneMode: 2;cct_value: 0;AI_Scene: (-1, -1);aec_lux: 0.0;aec_lux_index: 0;albedo: ;confidence: ;motionLevel: -1;weatherinfo: null;temperature: 43;
7views

کارکنان پارٹی کے مضبوط ستون ہیں، کارکنان مضبوط ہوں گے ،پارٹی جیتے گی:حفیظ الحسن

مدھوپور 20 اکتوبر(ارشد مدھوپوری) تمام پارٹیوں نے 2024 کے اسمبلی انتخابات کی تیاری اور حکمت عملی بنانا شروع کر دی ہے، آج شہر کے کالج روڈ پتھرچھپتی آم بگان گراؤنڈ میں انڈیا الائنس کے زیراہتمام ایک بڑی ورکرس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت کانگریس کے ضلع صدر ادے پرکاش نے کی۔ اس موقع پر جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے سٹی صدر پرکاش منڈل نے نظامت کا فرائض انجام دیا۔ اس موقع پر انڈیا الائنس کے وزیر مدھوپور اسمبلی امیدوار حفیظ الحسن موجود تھے ۔وزیر حفیظ الحسن نے کہا کہ کارکنان پارٹی کے مضبوط ستون ہیں، جس پارٹی کے کارکنان مضبوط ہوں گے وہی چناؤ جیتے گا۔اس کے بعد انڈیا الائنس کے تمام عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس بار کا الیکشن بہت اہم ہے اور تمام کارکنان سے اپیل ہے کہ وہ پانچوں بلاکوں کے انڈیا الائنس کے کارکنا ن جھارکھنڈ کی ترقی کی رفتار کے لیے مدھو پور اسمبلی کو ان کے بوتھ پر آنا چاہیے اور انڈیا الائنس کو مضبوط بنانے میں شامل ہو کر ہر ایک ووٹر کو وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین حکومت کی اسکیموں سے آگاہ کریں اور انڈیا الائنس کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کریں۔اس موقع پر مہمان خصوصی مدھو پور اسمبلی کے امیدوار وزیر حفیظ الحسن نے کارکناوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2021 کے ضمنی انتخابات میں مدھوپور کے عوام نے جس امید کے ساتھ مجھ پر اپنا پیار و محبت نچھاور کیا اسے میں کبھی نہیں بھول سکتا۔جناب حفیظ نے کہا کہ صرف یہی نہیں بلکہ میں نے اپنے حلقے کے لوگوں کو کبھی مایوس نہیں ہونے دیا، جس طرح میرے والد مرحوم حاجی حسین انصاری نے یہاں کی مدھوپوریت کو زندہ رکھا اور سب کو اپنے دامن میں سمیٹے رکھا، اسی بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے میری خواہش ہے کہ سبھی برادری کے لوگوں کو اپنا بناکر رکھے ہیں اور ہمیشہ رکھوںگا۔ جس طرح میرے والد مرحوم رکھا تھا اور بغیر کسی تفریق کے ترقیاتی کام کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے،چاہےشمشان گھاٹ ہو یا کوئی بھی مذہبی استھل۔ ہرایک کو خوبصورت بنانے کے لیے سندری کاموں میںکوئی کسر نہیں چھوڑی گئی ہے اور جائے گی! یہی نہیں، میں نے مدھوپور اسمبلی حلقہ کی تمام خستہ حال سڑکوں اور پلوں کی تعمیر کا کام کیا اور شہر کو دیہات سے براہ راست جوڑا، میں نے مختصر وقت میں جو کچھ ہو سکا، کیا اور علاقے کی ترقی کو سست نہیں ہونے دیا۔ میں نے جتنا ممکن ہو سکا وہ کیا اور جو کمی رہ گئی ہے اسے بہت جلد پورا کروں گا!میرا مقصد صرف ایک خوبصورت مدھو پور بنانا ہے تاکہ جب بھی باہر سے لوگ مدھو پور آئیں تو انہیں ایسا محسوس ہو کہ میں کسی بڑے شہر میں ہوں۔حفیظ الحسن نے کہا کہ پورے اربن ایریا کی سڑکوں کو خوبصورت بنانے کے ساتھ میں نے ہر چوراہے پر ماسک لائٹس لگانے کا کام کیا ہے جو کہ یہاں کے عوام کے سامنے ہے اگر کوئی کوتاہی ہے تو مجھے بتائیں ہر چوراہے پر ہماری ترقی کا تختہ نظر آئے گا! وزیر حفیظ الحسن نے کہا کہ ہیمنت سورین کی حکومت نے مائیا سمان جیسی اسکیم لاکر ریاست کی آدھی آبادی کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیر دی ہے اور اس اسکیم کو روکنے کے لیے بھاجپا عدالت تک پہنچ گئے ۔ بی جے پی کو خواتین، دلتوں اور پسماندہ طبقوں کی فکر نہیں ہے، انہیں صرف سرمایہ دار تاجروں کی فکر ہے، ایسی پارٹی سے ہوشیار رہنے کی ضرورت نے 18 سال تک جھارکھنڈ میں بھاجپا کی حکومت رہی لیکن کبھی بھی یہاں کی خواتین کی فکر نہیں کی۔ ہیمنت سورین نے خواتین کوسمان دیا تو بھاجپا کے پیٹ میں درد ہونے لگا ۔ سرکار اسکول میں پڑھنے والی لڑکیوں کے لیے ساوتری بائی پھولے یوجنا لاکر تمام لڑکیوں میں تعلیم کا جذبہ پیدا کرنے کا کیا کام ہے، آج 8 سے 18 سال تک کی لڑکیوں کو ساوتری بائی پھولے یوجنا کا فائدہ دیا جا رہا ہے؟ اسکول جاؤ اور تعلیم حاصل کرو!
وزیر حسن نے کہا کہ جھارکھنڈ مکتی مورچہ، کانگریس، آر جے ڈی غریب دلت مزدوروں کی پارٹی ہے اور انڈیا گٹھبندھن کے پاس ترقی کی ایک سوچ اور فکر ہے کہ اور جھارکھنڈ کے لوگوں کے چہرے پر کیسے مسکان آئے ،اس کے لیے ہماری سرکار یوجنا تیار کرنے کا کام کرتی ہے۔بھارتیہ جنتا پارٹی صرف جھوٹے وعدے کرتی ہے اور غریب عوام کے ووٹ لے کر سرمایہ داروں اور تاجروں کو ترقی دیتی ہے، اسی لیے ایسی جماعتوں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے جنہوں نے ہندوؤں، مسلمانوں، سکھوں اور عیسائیوں کے درمیان فاصلے بڑھانے کے سوا کچھ نہیں کیا۔ اس ملک میں ہندو مسلم کے بیچ میں نفرت پھیلانا اور حکومت کرنا، یہ ہے بھارتیہ جنتا پارٹی کی ترقی، اس لیے ایسی پارٹی کو ووٹ کی ضرب سے جواب دینے کی ضرورت ہے۔اس موقع پر کانگریس کے ریاستی سکریٹری، NAPA کے سابق صدر فیاض قیصر، کانگریس کے ضلع صدر ادے پرکاش، جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے ضلع صدر سنجے شرما، کانگریس کے سینئرلیڈر اشوک ورما، جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے ضلع سکریٹری دنیشور کیسکو، مدھو پور بلاک صدر شاکر انصاری، مارگومنڈا بلاک صدر کنگلو مرانڈی، کسان مورچہ کے صدر تیج نارائن ورما، کانگریس کے ضلع میڈیا انچارج دنیش منڈل، جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے سٹی صدر پرکاش منڈل، سٹی سکریٹری الطاف حسین بی کے، آر جے ڈی بلاک صدر اروند سنگھ یادو، بڑی تعداد میں خواتین کارکنان اسٹیج پر موجود تھے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.