National

انڈیا اتحاد بی جے پی سے مقابلہ کے لیے ہر طرح تیار، ہم اچھی طرح انتخاب لڑیں گے اور جیتیں گے: راہل گاندھی

110views

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی قیادت میں جاری ’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ کے دوران لوگوں کی زبردست بھیڑ دیکھنے کو مل رہی ہے۔ منی پور کے بعد ناگالینڈ میں بھی بڑی تعداد میں عوام سڑکوں پر نکل کر آئے اور ’انصاف‘ کے لیے چل رہی ’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ کا حصہ بنے۔ آج راہل گاندھی نے ناگالینڈ کے کوہیما میں پریس کانفرنس سے بھی خطاب کیا اور کہا کہ ’’بھارت جوڑو نیائے یاترا نظریات پر مبنی یاترا ہے۔ یہ یاترا سماجی، معاشی، سیاسی انصاف کے لیے ہے اور اس میں ذات پر مبنی مردم شماری جیسے کئی ایشوز ہیں۔‘‘

رام مندر کی پران پرتسٹھا، نریندر مودی کا سیاسی پروگرام: راہل گاندھی

پریس کانفرنس کے دوران راہل گاندھی سے انڈیا اتحاد اور آئندہ لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر سیٹوں کی تقسیم معاملے پر کچھ اہم سوالات کیے گئے جن کا کانگریس لیڈر نے واضح الفاظ میں جواب دیا۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ’’بی جے پی سے مقابلہ کے لیے انڈیا اتحاد پوری طرح تیار ہے۔ انڈیا اتحاد اچھی طرح انتخاب لڑے گا اور وہ جیت بھی حاصل کرے گا۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ انڈیا اتحاد کی پارٹیوں کے درمیان آپسی احترام اور محبت کا جذبہ موجود ہے۔ اتحاد میں شامل سبھی پارٹیاں بی جے پی و آر ایس ایس کے نظریات کے خلاف کھڑی ہیں اور انھیں شکست دینے پر آمادہ ہیں۔

#WATCH कोहिमा, नागालैंड: भारत जोड़ो न्याय यात्रा के तीसरे दिन कांग्रेस सांसद राहुल गांधी ने कहा, “भारत जोड़ों न्याय यात्रा विचारधारा की यात्रा है। INDIA गठबंधन चुनाव लड़ेगा और जीतेगा…” pic.twitter.com/gSOV7vUQm3

— ANI_HindiNews (@AHindinews) January 16, 2024

سیٹوں کی تقسیم سے متعلق سوال کے جواب میں راہل گاندھی نے کہا کہ ’’انڈیا اتحاد مضبوط پوزیشن میں ہے۔ سبھی پارٹیاں آپس میں بات چیت کر رہی ہیں۔ سیٹوں کی تقسیم کو لے کر بھی اچھے ماحول میں تبادلہ خیال جاری ہے۔ بیشتر مقامات پر فیصلہ لینا آسان ہے، چند مقامات ایسے ہیں جہاں کچھ پیچیدگیاں ہیں، لیکن مجھے لگتا ہے کہ بہت آسانی سے سیٹ شیئرنگ کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔ یہ کوئی بڑا ایشو نہیں ہے، مجھے لگتا ہے جلد ہی آپ لوگوں کو اچھی خبر ملنے والی ہے۔

Follow us on Google News