National

سردی کا قہر! شمالی ہندوستان میں آئندہ 5 دنوں تک دبیز کہرا چھائے رہنے کا امکان

184views

نئی دہلی: محکمہ موسمیات نے اگلے پانچ دنوں تک شمالی ہندوستان کے کئی حصوں میں دبیز کہرا اور دھند کے چھائے رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ اپنی پیشین گوئی میں محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ 16 سے 18 جنوری تک رات اور صبح کے اوقات میں پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ اور دہلی کے کچھ حصوں میں گھنا دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ کچھ علاقوں میں 19 جنوری سے 21 جنوری کی صبح تک اسی طرح کا موسم رہ سکتا ہے۔

پارلیمانی انتخابات کے پیشِ نظر مہاراشٹر کانگریس کی شعبہ جات جائزہ میٹنگ

محکمہ موسمیات نے 17 اور 18 جنوری کو اتراکھنڈ اور مدھیہ پردیش کے مختلف علاقوں میں دھند کی پیش گوئی کی ہے۔ 17-21 جنوری تک بہار اور شمالی راجستھان کے اوپر جبکہ جھارکھنڈ، سب ہمالیائی مغربی بنگال اور سکم میں 17 سے 20 جنوری تک، آسام، میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ 17 سے 19 جنوری تک، ہماچل پردیش، جموں ڈویژن، مغربی بنگال اور اڑیسہ میں 17 اور 18 جنوری تک شدید دھند کے حالات برقرار رہنے کی توقع ظاہر کی ہے۔

خواجہ غریب نواز کا 812واں عرس: کانگریس صدر کھڑگے کی جانب سے عمران پرتاپ گڑھی نے پیش کی چادر

محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی ہندوستان کے میدانی علاقوں میں اگلے دو دنوں تک شدید سردی پڑسکتی ہے۔ 16 جنوری کو پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ اور اتر پردیش کے کچھ حصوں میں سردی شدید رہے گی جبکہ بہار کے مختلف حصوں میں 16 اور 17 جنوری تک سردی کی شدت برقرار رہے گی۔ کئی علاقوں میں بارش کے امکانات بھی ظاہر کیے جا رہے ہیں۔

نامیبیا سے آئے مزید ایک چیتے کی موت، پوسٹ مارٹم رپورٹ بتائے گا ’شوریہ‘ کی وفات کا سبب

محکمہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگلے دو دنوں کے دوران شمال مغربی ہندوستان میں کم از کم درجہ حرارت میں تقریباً دو ڈگری سیلسیس کا اضافہ متوقع ہے اور اگلے چار دنوں کے دوران مشرقی ہندوستان میں کم از کم درجہ حرارت میں تقریباً 2-4 ڈگری سیلسیس کا اضافہ ہوسکتا ہے۔ اگلے پانچ دنوں میں ملک کے باقی حصوں میں کم سے کم درجہ حرارت میں کوئی خاص تبدیلی متوقع نہیں ہے۔

Follow us on Google News