National

این سی پی ارکان اسمبلی کی نااہلی معاملہ، سپریم کورٹ نے فیصلہ کے لیے اسمبلی اسپیکر کو دی مزید 15 دنوں کی مدت

204views

نئی دہلی: اجیت پوار گروپ والے این سی پی کے ارکانِ اسمبلی کی نااہلی سے متعلق فیصلے کی مدت میں ایک بار پھر توسیع ہو گئی ہے۔ یہ توسیع مہاراشٹر اسمبلی اسپیکر کی درخواست پر سپریم کورٹ نے کی ہے۔ اس فیصلے کے لیے پہلے 31 جنوری 2024 کی تاریخ مقرر تھی جو توسیع کے بعد اب 15 فروری ہو گئی ہے۔

’سات دنوں کے اندر ملک میں سی اے اے نافذ کیا جائے گا‘، مرکزی وزیر شانتنو ٹھاکر کا دعویٰ

موصولہ اطلاع کے مطابق چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی قیادت والی تین ججوں کی بنچ نے سالیسٹر جنرل تشار مہتا کی درخواست پر توسیع کا یہ فیصلہ دیا ہے۔ سالیسٹر جنرل نے مہاراشٹر اسمبلی اسپیکر راہل نارویکر کی جانب سے سپریم کورٹ میں عرضداشت داخل کرتے ہوئے توسیع کا یہ مطالبہ کیا تھا۔ تشار مہتا نے فیصلے کے لیے بنچ سے مزید وقت مانگا، جس پر بنچ نے فیصلہ سنانے کی آخری تاریخ 15 فروری تک بڑھا دی۔ اس سے قبل سپریم کورٹ نے اسپیکر کی نااہلی سے متعلق فیصلہ لینے کے لیے 31 جنوری کی تاریخ مقرر کی تھی۔

گیانواپی معاملہ پر پھر سپریم کورٹ پہنچا ہندو فریق، اب بند علاقہ میں اے ایس آئی سروے کرانے کا مطالبہ

قابل ذکر ہے کہ شرد پوار گروپ کے لیڈر جینت پاٹل نے اسمبلی اسپیکر راہل نارویکر کے سامنے ایک عرضی دائر کی تھی جس میں اجیت پوار گروپ کے ایم ایل ایز کو پارٹی انحراف مخالف قانون (اینٹی ڈیفکشن لا) کے تحت نااہل قرار دینے کی اپیل کی تھی۔ جینت پاٹل کی اس درخواست پر اسمبلی اسپیکر کی جانب سے فیصلے میں تاخیر کی بنا پر یہ معاملہ سپریم کورٹ پہنچا تھا اور سپریم کورٹ نے اسپیکر کو 31 جنوری تک فیصلہ سنانے کا حتمی وقت دیا تھا۔ لیکن عدالت کے ذریعے اس نئی توسیع کے بعد اب اس مدت میں 15 دنوں کا اضافہ ہو گیا ہے اور اب یہ 15 فروری تک ہوگا۔

بگ باس سیزن 17: منور فاروقی نے لہرایا فتح کا پرچم، ابھشیک کمار رہے رَنر اَپ

دوسری جانب اجیت پوار کے گروپ نے بھی اسمبلی اسپیکر کے سامنے عرضی داخل کی ہے۔ اجیت پوار گروپ کے چیف وہپ انیل پاٹل نے ایک حلف نامہ داخل کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ پارٹی کا نظم و نسق شرد پوار کے پاس ہے جو پارٹی آئین کی خلاف ورزی ہے۔ پاٹل نے یہ بھی کہا ہے کہ پارٹی کے اندر تنظیمی انتخابات بھی نہیں کرائے گئے اور شرد پوار پارٹی کو آمرانہ انداز میں چلا رہے ہیں۔ پاٹل نے دعویٰ کیا کہ اجیت پوار کو گزشتہ سال جون میں پارٹی کا صدر منتخب کیا گیا تھا۔

اسرائیل میں ملازمت کے لیے یوپی سے 3080 افراد کا انتخاب، مہارت ٹیسٹ 30 جنوری سے

یہاں یہ بات واضح رہے کہ اجیت پوار کی قیادت میں این سی پی کے کئی ایم ایل اے گزشتہ سال 2 جولائی کو پارٹی سے بغاوت کرتے ہوئے حکومت میں شامل ہو کر این ڈی اے میں شامل ہو گئے تھے۔ اجیت پوار کے گروپ نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی ہے۔ اس میں انھوں نے خود کو اصلی این سی پی ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے انتخابی کمیشن سے اسے اصل این سی پی تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ انھوں نے پارٹی کے انتخابی نشان گھڑی پر بھی دعویٰ کیا ہے۔

Follow us on Google News