مشرقی چمپارن،16 اکتوبر۔ ضلع کے رام گڑھوا واقع ایک رائس مل کے گیٹ پر بدمعاشوں نے فائرنگ کی واردات کو انجام دیا ہے۔ جس میں رائس مل کے ایک کارکن کی موت ہو گئی، جبکہ دوسرا شدید زخمی بتایا جا رہا ہے۔ واردات اتوار کی رات 8.30 بجے پیش آئی بتایا جا رہا ہے کہ اس واقعہ کے بعد مجرم لہنا کے 30 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔رات میں ہوئی اندھا دھند فائرنگ کے بعد پورے علاقے میں خوف وہراس ہے۔ وہیں واقعے کے بعد ایس پی کانتیش کمار مشرا نے جائے وقوعہ کا معائنہ کرنے کے بعد موقع پر پہنچ کر پولیس کو کئی ضروری ہدایات دیں۔ واقعہ کاٹھمنڈو دہلی قومی شاہراہ این ایچ 527 رکسول سگولی کے درمیان رام گڑھوا تھانہ علاقہ کے رگھو ناپور کے قصبہ ٹولہ واقع شیو شکتی مارڈن رائس مل میں پیش ا?یا۔ جہاں مل کے داخلی دروازہ پر اسلحہ سے لیس بدمعاشوں نے اندھا دھنگ فائرنگ کی واردات کو انجام دیا۔ جس میں نیپال کے گور رہائشی دلیپ سنگھ نامی ایک اہلکار کی موت ہوگئی ہے۔ امرائی رہائشی ڈرائیور سریش کشواہا زخمی ہے۔ جس کا علاج رکسول کے ایس ا?ر پی اسپتال میں چل رہا ہے۔ دلیپ سنگھ کو بائیں سینے میں گولی لگی تھی اور انہیں مردہ قرار دیا گیا ہے۔ اس دوران ڈرائیور سریش کو سینے میں دو گولیاں لگی۔ جن کی حالت تشویشناک ہے۔ بتایا گیا کہ ٹاٹا سفاری میں سوار دونوں مظفر پور سے لہنا وصول کر مل گیٹ پر پہنچ کر گیٹ کھلوانے کی کوشش کر رہے تھے۔ مل مزدوروں کے مطابق سلور رنگ کی بولیرو گاڑی پر سوار نصف درجن جرائم پیشہ افراد پہلے ہی گھات لگا کر حملہ کر چکے تھے۔ انہوں نے اس کی گاڑی کو گھیر لیا اور فائرنگ شروع کر دی اور گاڑی میں رکھے دو بیگ لے کر گمہریہ کی طرف فرار ہو گئے۔ متوفی دلیپ مل کا اکاو?نٹنٹ بتایا جاتا ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے تین کھوکھا برآمد کر لیے ہیں اور مزید کارروائی میں مصروف ہے۔
157
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
سرمایہ دارانہ نظام میں عام لوگوں کے مسائل کا کوئی حل نہیں:- پروفیسر آنند کمار
پٹنہ 17 نومبر 2024(راست) بہار پردیش راشٹریہ جنتا دل کے ریاستی دفتر میں "بھارت کے موجودہ سیاسی منظر نامے میں...
برسا منڈ کی 150 ویں جینتی پر وزیر اعظم نے چاندی کا سکہ اور ڈاک ٹکٹ جاری کیا
جدید بھارت نیوز سروسپٹنہ ؍ رانچی، 15 نومبر:۔ وزیر اعظم نریندر مودی دیوگھر ایئرپورٹ سے جموئی پہنچے۔ وزیر اعظم کے...
شراب بندی غریبوں پر ظلم، اسمگلنگ کو فروغ دیتی ہے: پٹنہ ہائی کورٹ
پٹنہ، 15 نومبر:۔ (ایجنسی) بہار کی پٹنہ ہائی کورٹ نے ریاست میں نافذ شراب پر پابندی کے قانون کے منفی...
جامعہ رحمانی کے سالانہ اجلاس میں فکر و نظر آفیشئل چینل کا نام فکر و نظر ٹی وی کرنے کا اعلان
فکر و نظر ٹی کے نئے لوگو اور ویب پورٹل کی رونمائی، مک بھر سے مبارکبایوں کا سلسلہ مونگیر 11...