National

بہار میں کانگریس اور بائیں بازو کی جماعتوں کے ساتھ ہمارا اتحادقائم ہے : تیجسوی

25views

اورنگ آباد، 20 جنوری (یو این آئی) بہار اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سینئر لیڈر تیجسوی پرساد یادو نے کہا کہ ریاست میں ان کا کانگریس اور بائیں بازو کی جماعتوں کے ساتھ پہلے بھی اتحاد تھا اور آج بھی ہے نیز آئندہ اسمبلی انتخابات میں اس بار ہم ریاست کے تمام علاقوں میں بہتر کارکردگی دکھائیں گے۔پیر کو اورنگ آباد کے ڈسٹرکٹ گیسٹ ہاؤس میں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے مسٹر یادو نے کہا کہ بہار کی موجودہ حکومت سے عام عوام پریشان اور دکھی ہے اور ایسے میں عوام تبدیلی چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کہتے ہیں کہ میں نے بہار میں سب کچھ کر دیا اور اب کرنے کو کچھ نہیں بچا ہے۔ اب ان کے پاس بہار کے لیے نہ تو کوئی ویژن ہے اور نہ ہی کوئی بلیو پرنٹ۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ آر جے ڈی کے صدر لالو پرساد نے ریاست کے لوگوں کو سماجی انصاف فراہم کرنے کا کام کیا اور اب معاشی انصاف فراہم کرنے کا وقت آگیا ہے۔ ہماری حکومت بنی تو معاشی انصاف فراہم کریں گے۔ اس سوال کے جواب میں کہ کیا مسٹر کمار کے لیے آر جے ڈی کے دروازے کھلے ہیں۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.