Jharkhand

ووٹنگ سلپ کی تقسیم کا کام جنگی بنیادوں پر جاری

35views

جھارکھنڈ کی 81 اسمبلی سیٹوں کے لیے کل 1211 امیدوار: کے روی کمار

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی،:۔ چیف الیکٹورل افسر کے روی کمار نے بتایا کہ جھارکھنڈ میں 81 اسمبلی سیٹوں کے لیے کل 1211 امیدوار میدان میں ہیں۔ ان میں 1081 مرد امیدوار ہیں۔ خواتین امیدواروں کی تعداد 128 ہے۔ جبکہ 2 امیدوار خواجہ سرا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 13 نومبر کو ہونے والی ووٹنگ کے پہلے مرحلے کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔ اس مرحلے میں 43 اسمبلی حلقوں سے کل 683 امیدوار میدان میں ہیں۔ جبکہ دوسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ کی تاریخ 20 نومبر ہے۔ اس مرحلے میں 38 اسمبلی حلقوں سے کل 528 امیدوار میدان میں ہیں۔ 472 مرد، 55 خواتین اور ایک ٹرانس جینڈر امیدوار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی ایل اوز کی جانب سے ووٹر کے گھروں تک ووٹنگ سلپس کی تقسیم کا کام جنگی بنیادوں پر جاری ہے۔ انہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ ڈالنے جاتے وقت تمام ووٹرز ووٹر سلپ میں درج سیریل نمبر اور پارٹ نمبر نوٹ کر لیں۔ اس سے انہیں اپنا نام تلاش کرنے میں کم وقت لگے گا۔ صحیح قطار میں کھڑے ہونے کے بارے میں معلومات پارٹ نمبر سے دستیاب ہوں گی۔ اس سے جہاں ووٹ ڈالنے میں بہت کم وقت لگے گا وہیں ووٹنگ کی رفتار میں بھی نمایاں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پوسٹل بیلٹ کے ذریعے ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ کے نفاذ کے بعد سے اب تک ایک ارب 43 کروڑ 26 لاکھ روپے کا غیر قانونی مواد اور نقدی ضبط کی گئی ہے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.