بیروت 05 نو مبر(ایجنسی) لبنان پر اسرائیلی حملے جاری ہیں اور جنوب میں حزب اللہ کے ساتھ محاذ آرائی چل رہی ہے۔ پر کو ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر پھیل گئی جس میں سرحدی قصبے میس الجبل میں ایک محلے میں ہونے والے بم دھماکے کے لمحے کو فلمایا گیا ہے۔ ایک مقامی اہلکار کے مطابق اسرائیل نے اس سال کے دوران اس علاقے کے 70 فیصد سے زیادہ گھروں کو تباہ کر دیا ہے۔ فوٹیج میں چند سیکنڈوں میں محلے کی مکمل تباہی کے ساتھ ساتھ اس قصبے میں بیک وقت 10 سے زیادہ دھماکوں کے بعد دھوئیں کے گہرے بادلوں کو دکھایا گیا۔ یہ قصبہ ضلع مرجعیون کے بڑے قصبوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔میس الجبل کے میئر عبدالمنعم شقیر نے بھی ایجنسی فرانس پریس کو ایک بیان میں نشاندہی کی ہے کہ گردش کرنے والی ویڈیو کلپ میں قصبے کے نواح میں واقع سرکاری ہسپتال کے آس پاس میں دھماکوں کو دکھایا گیا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ ایک سال قبل حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے آغاز کے بعد سے میس الجبل قصبے کا 70 فیصد حصہ تباہ ہو چکا ہے۔ یہ قصبہ دو ہزار سے زائد گھروں پر مشتمل تھا۔ اسرائیلی بمباری نے قصبے کے مضافات کو بار بار نشانہ بنایا جس کی وجہ سے سرکاری ہسپتال مہینوں تک سروس فراہم کرنے سے قاصر چلا آرہا ہے۔واضح رہے جنوبی لبنان میں یہ واحد بمباری کی کارروائی نہیں ہے کیونکہ اسرائیلی فوج نے گزشتہ اکتوبر کے اوائل میں محدود زمینی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ 20 اکتوبر اور 31 اکتوبر کے درمیان لبنان کی سرکاری نیشنل نیوز ایجنسی نے کم از کم سات سرحدی دیہاتوں میں اسرائیلی بمباری کی اطلاع دی۔ ان دیہات میں محیبیب قصبہ بھی شامل ہے جو ایک پہاڑی پر واقع ہے اور میس الجبل سے ملحق ہے۔ اسی طرح کفر کلا اور العدیسہ بھی قریب ہی ہیں۔
27
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
عالمی عدالت نے نیتن یاہو اور گیلنٹ کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کر دیے
نئی دہلی، 21 نومبر:۔ (ایجنسی) بین الاقوامی فوجداری عدالت نے اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو، سابق وزیر دفاع یواو...
روس نے بین البرا عظمی بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا ہے؛ یوکرین کا دعویٰ
روس نے ایک ہائپر سونک میزائل اور سات کروز میزائل بھی فائر کیے ہیں جن میں سے چھ کو مار...
امریکہ، برطانیہ، آسٹریلیا اور اقوام متحدہ نے ہانگ کانگ میںجمہوریت کے حامی رہنماؤں کو سخت سزا دینے کی مذمت کی
بیجنگ ۔ 21؍ نومبر۔ ایم این این۔ امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا کی حکومتوں نے اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر...
جنگ کو روکے بغیر قیدیوں کا تبادلہ نہیں ہو گا: حماس
غزہ، 21 نومبر (یو این آئی)حماس کے سیاسی بیورو کے رکن خلیل الحیہ نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی...