International

2024 میں 60 سے زائد صحافی فرائض کی انجام دہی میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھے

86views

اقوام متحدہ، 31 دسمبر (یو این آئی) سال 2024 دنیا بھر میں صحافیوں کے لیے مشکل سال ثابت ہوا، اس سال فرائض کی انجام دہی میں 60 سے زیادہ صحافی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو کی رپورٹ کے مطابق سال 2024 میں 68 صحافی اور میڈیا ورکرز دوران ڈیوٹی جاں بحق ہوئے۔ان میں 42 ہلاکتیں تنازعات والے علاقوں میں ہوئیں جو ایک دہائی میں صحافیوں کی سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں۔رواں برس فلسطین پر مسلط کی گئی اسرائیل کی جنگ میں 18 صحافی شہید ہوئے، دیگر صحافی یوکرین، لبنان، شام، صومالیہ اور دوسرے تنازعات والے علاقوں میں ہلاک ہوئے۔رپورٹ کے مطابق دنیا کے ایسے ممالک جہاں تنازعات کی صورتحال نہیں ہے وہاں گزشتہ 2 برسوں کے مقابلے میں اس سال صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی اموات میں کمی دیکھی گئی ہے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.