National

میں نے اپنی ایک گارنٹی پوری کردی ہے: وزیراعظم نریندر مودی

19views

دربھنگہ، 13 نومبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ 70 سال سے زیادہ عمر کے بزرگوں کے لئے مفت علاج کی سہولت شروع کرکے انہوں نے اپنی ایک ‘گارنٹی، کو پورا کردیا ہے بدھ کو یہاں شوبھن میں بہار کے دوسرے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) کا سنگ بنیاد رکھنے کے ساتھ ہی 12 ہزار کروڑ روپے کی مختلف اسکیموں کا سنگ بنیاد اور افتتاح کرنے کے بعد اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، مسٹر مودی نے کہا، “میں نے اپنی ایک گارنٹی پوری کردی ہے۔ ستر سال سے زائد عمر کے تمام بزرگوں کے مفت علاج کی سہولت شروع کر دی گئی ہے۔ جلد ہی تمام بزرگوں کے پاس آیوشمان وندن کارڈ ہوگا۔ ہم چھوٹے شہروں میں بھی علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے مقصد کے لیے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی خاندان نہیں چاہتا کہ اس کے گھر میں کوئی بیماری ہو۔ جسم کو صحت مند رکھنے کے لیے یوگا، آیوروید اور غذائیت سے بھرپور خوراک کی اہمیت بتائی جا رہی ہے۔ فٹ انڈیا موومنٹ چلایاجارہا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ بیماریوں کی عام وجوہات گندگی، آلودہ خوراک اور خراب طرز زندگی ہیں۔ اس لیے سوچھ بھارت ابھیان، ہر گھر شوچالیہ اور نل سے جل جیسی مہم چلائی جا رہی ہیں۔ ایسی تقریبات سے نہ صرف شہر صاف ہوجاتا ہے بلکہ بیماریاں پھیلنے کے امکانات بھی کم ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے دربھنگہ میں بڑے پیمانے پر صفائی مہم چلانے پر بہار حکومت کا شکریہ ادا کیا اور اسے مستقبل میں بھی جاری رکھنے کی اپیل کی۔مسٹرمودی نے کہا کہ بیماریاں ملک میں غریب اور متوسط ​​طبقے کے خاندانوں کو سب سے زیادہ متاثر کرتی ہیں۔ گھر میں کوئی شدید بیمار ہو جائے تو پورا خاندان پریشانی میں مبتلا ہو جاتا ہے۔ ہم اس تشویش کو سمجھتے ہیں۔ پہلے زمانے میں اسپتال بہت کم تھے، ڈاکٹروں کی تعداد بہت کم تھی، ادویات بہت مہنگی تھیں، ٹیسٹ کی کوئی جگہ نہیں تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے جننائک کرپوری ٹھاکر کا خواب پورا کیا ہے۔ اب کوئی بھی اپنی مادری زبان میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کرکے ڈاکٹر بن سکتا ہے۔ میڈیکل اسٹڈیز کا آپشن ہندی اور دیگر ہندوستانی زبانوں میں بھی دیا جا رہا ہے۔ اس سے غریب، قبائلی اور دلت خاندانوں کے بچے بھی ڈاکٹر بن سکتے ہیں۔بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کی تعریف کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ریاست کی سابقہ حکومتیں صرف وعدوں اور دعووں میں الجھی رہی تھیں۔ بہار میں جب تک مسٹر نتیش کمار کے حکومت میں نہیں آئے تب تک غریبوں کی فکرکو لے کر کوئی سنجیدگی نہیں تھی۔ غریب لوگوں کے پاس خاموشی سے بیماری کا شکار ہونے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔ ایسے میں ہمارا ملک کیسے ترقی کرتا؟ اس لیے پرانی سوچ اور ایپروچ دونوں بدل گئے۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر نتیش کمار کا گڈ گورننس ماڈل حیرت انگیز ہے۔ انہوں نے بہار کو جنگل راج سے نکالنے میں بڑا کردار ادا کیا۔مسٹرمودی نے کہا کہ نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) حکومت نے چھوٹے کسانوں اور چھوٹی صنعتوں کو اہمیت دے کر ترقی کی دھارا کو بڑھایا ہے۔ ہوائی اڈے اور ایکسپریس وے کی وجہ سے ترقی ہو رہی ہے۔ دربھنگہ میں ہوائی اڈے کے کھلنے کے ساتھ ہی دہلی اور ممبئی کے لیے براہ راست پروازیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دربھنگہ سے رانچی تک فضائی سروس بھی شروع ہوگی۔ آمس-دربھنگہ ایکسپریس وے پر بھی کام جاری ہے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.