وزیرِ صحت بننا گپتا نے مانگو فلائی اوورتعمیری کام کا اچانک معائنہ کیا ، افسروں کو خصوصی ہدایات
جمشید پور، 23ستمبر (راست) تہواروں کے دوران عوام کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے اس بات کو سامنے رکھتے ہوئے کام کرنے کی ہدایت وزیر صحت بننا گپتا نے دی۔ مقامی رکن اسمبلی شری بننا گپتا نے گزشتہ رات مانگو فلائی اوور تعمیری کا م کا اچانک معائنہ کر کے افسروں کو خصوصی ہدایات دی ۔ انہوں نے بن رہے پیلر اور دوسر ے تعمیری کام کی رفتار کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ کوالیٹی میں کوئی کوتاہی نہیں ہونی چاہئے ۔ ساتھ ہی انہوں نےکہا کہ تعمیری کام کے دوران تحفظ کا خاص خیال رکھا جائے اور پورے ایس او پی کا دھیان رکھا جائے ۔ تعمیر کے دوران آمد و رفت میں خلل نہ ہو اس کے لئے خصوصی منصوبہ بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سینئرافسروں کے ساتھ مشورہ کرتے ہوئے معقول انتظام کرے تاکہ پرب تہوار کے دوران عوام الناس کو کوئی دقت نہ ہو ۔ اس دوران انہوں نے بتایا کہ تہواروں سلسلہ شروع ہونے والاہے اس لئے جام کی پریشانی سے بچنے اور تحفظ کے امکانات کا خیال رکھتے ہوئے کام کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔