جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 14اکتوبر: کانگریس لیڈر اجے ناتھ شاہدیو ایچ ای سی سپلائی کارکنوں کی تحریک میں شامل ہو ئے جو گزشتہ دس ماہ سے مسلسل جدوجہد کر رہے ہیں۔ شاہد دیو نے موجود کارکنوں سے کہا کہ وہ بھی انصاف کی لڑائی میں قدم بہ قدم ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک ہے کہ تہواروں کے دوران بھی وہ کئی ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔ 1622 سپلائی ورکرز کے خاندان آج فاقہ کشی کے دہانے پر ہیں۔ اس مسئلے کو جلد از جلد حل کرنے کے لیے انہوں نے موقع پر ہی ایچ ای سی انتظامیہ کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت کی۔ حال ہی میں ایچ ای سی انتظامیہ کی طرف سے بغیر دستخط شدہ یکطرفہ تصفیے کے خط کو وائرل کرنے اور خبر شائع ہونے پرتمام آندولن کاری خفاہوگئے تھے۔ شاہد دیو نے ایچ ای سی انتظامیہ سے کہا ہے کہ وہ اپنی ضد چھوڑیں اور ایچ ای سی کو بچانے اور کارکنوں کے مفاد میں اس معاملے کو جلد از جلد حل کریں۔ اس موقع پر مزدور لیڈر رنتھو لوہار، دلیپ سنگھ سمیت ایچ ای سی کے سینکڑوں کارکنان موجود تھے۔
13
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
43 سیٹوں پر نامزدگی 18 اکتوبر سے
جدید بھارت نیوز سروسرانچی، 17 اکتوبر:۔ جھارکھنڈ کے سی ای او (چیف الیکٹورل آفیسر) کے روی کمار نے کہا ہے...
جمہوریت کا عظیم تہوار میں شرکت کرنا ہم سب کا فرض ہے: ڈی سی
ووٹر لسٹ میںجن کا نام درج نہیں ہواہے وہ 22اکتوبر سے پہلےدرج کراسکتا ہے پاکوڑ 17 اکتوبر(راست) اسمبلی عام انتخابات...
مدھوپوربجلی چوری : تین افراد کے خلاف ایف آئی آر درج
مدھو پور،۱۷؍اکتوبر :بجلی سپلائی برانچ کے جونیئر انجینئر محمد صیاد الدین نے مدھو پور تھانہ میں غیر قانونی بجلی چوری...
ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسرو ڈی سی نے کنٹرول روم کا معائنہ کیا
پاکو ڑ17 اکتوبر(راست) ضلع کے تین اسمبلی حلقوں کے لیے 20 نومبر کو ہونے والے انتخابات کے لیے ضلعی انتظامیہ...