International

حماس نے اسرائیلی فورسز کو نشانہ بنانے کی ویڈیوز جاری کردیں، جاسوس ڈرون بھی پکڑلیا

40views

غزہ، 21 اکتوبر (یو این آئی) فلسطین کی مزاحمتی تحریک میڈیا نے غزہ میں صیہونی فورسز کے ساتھ چھڑپوں اور انہیں نقصان پہنچانے کی ویڈیوز جاری کر دیں۔حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے شمالی غزہ کے جبالیہ کیمپ میں اسرائیلی ٹینک تباہ کرنے کی ویڈیو جاری کی، اسرائیلی ٹینک کو بارودی سرنگ سے تباہ کیا گیا۔القسام بریگیڈز نے جبالیہ کیپ میں اسرائیلی فوج پر حملوں کی بھی ویڈیوز جاری کی ہیں، جبالیہ کیپ میں مجاہدین اور اسرائیلی فوج کی گلی محلوں میں لڑائی ہوئی۔حماس میڈیا کے مطابق مجاہدین نے شدید لڑائی کے بعد صیہونی فوجیوں کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا۔اس کے علاوہ القسام بریگیڈز نے جبالیہ میں ایک اسرائیلی جاسوس ڈرون کو پکڑلیا جس کی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے۔اسرائیلی فوج نے جبالیہ کیمپ کے محاذ پر اپنے ایک کرنل کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 401 ویں بریگیڈ کا کرنل احسن دکسا شمال میں حماس سے لڑائی میں ہلاک ہوا۔کرنل دقسا غزہ میں ہلاک ہونے والے سینئر ترین اسرائیلی فوجی اہلکاروں میں سے ایک ہے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.