National

گیانا اور باربڈوس وزیراعظم کو اپنے ملک کے اعلیٰ شہری اعزازات سے نوازیں گے

48views

نئی دہلی 20 نومبر (یو این آئی) گیانا اور باربڈوس وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنے ملک کے اعلیٰ شہری اعزاز سے نوازیں گے اور اس طرح مسٹر مودی کو ملنے والے بین الاقوامی اعزازات کی تعداد بڑھ کر 19 ہو گئی ہے وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ایک بیان کے مطابق گیانا مسٹر مودی کو اپنا سب سے اعلیٰ قومی اعزاز ’دی آرڈر آف ایکسیلنس‘ عطا کرے گا اس کے ساتھ باربڈوس انہیں باوقار اعزازی ’آرڈر آف فریڈم آف باربڈوس‘ سے نوازے گا۔ اس سے قبل حال ہی میں ڈومینیکا نے بھی مسٹر مودی کو اپنے اعلیٰ ترین قومی اعزاز ’’ڈومینیکا ایوارڈ آف آنر‘‘ کا اعلان کیا تھا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ گیانا پہنچنے پر وزیراعظم کا شاندار استقبال کیا گیا۔ ایئرپورٹ پر ان کے استقبال کے لیے صدر ڈاکٹر عرفان علی، وزیراعظم مارک انتھونی فلپس، سینئر وزراء اور دیگر معززین موجود تھے۔ ان کا اظہار تشکر کرتے ہوئے مسٹر مودی نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی کو مزید گہرا کرے گا۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.