گرینڈ الائنس کی حمایت یافتہ کانگریس امیدوار پورنیما نیرج سنگھ نے جیل گوڑا نمبر 2 میں عوامی رابطہ مہم چلائی
جدید بھارت نیوز سروس
دھنباد، 28اکتوبر: جھریا ایم ایل اے کم گرینڈ الائنس کی حمایت یافتہ کانگریس امیدوار پورنیما نیرج سنگھ نے ڈی این سی اسٹور کے قریب جیل گوڑا نمبر 2 میں عوامی رابطہ پروگرام میں حصہ لے کر مقامی لوگوں سے بات چیت کی۔ ایم ایل اے نے جھریا میں کئے گئے ترقیاتی کاموں کا مکمل احوال اپنے رپورٹ کارڈ کے ذریعے عوام کو بتایا اور کہا کہ جھریا کے مسائل کا حل جھریا میں ہی مضمر ہے اور ہم نے یہ کام کیا ہے۔ آپ سب کے اس طرح کے تعاون سے ہم جھریا کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے۔ ایم ایل اے نے خواتین کے ساتھ مکھیہ منتری میّاں سمّان یوجنا اور سرکاری اسکولوں میں پڑھنے والے طلبہ کے لیے یونیفارم، اسکالرشپ اور دیگر اسکیموں کے بارے میں معلومات شیئر کیں اور لوگوں کو سرکاری اسکیموں سے زیادہ سے زیادہ جڑنے کی ترغیب دی۔ اس موقع پر ایم ایل اے کے نمائندوں ملو سنگھ، آزاد چودھری، رجنیش سنگھ، راجو یادو، دھرمیندر، شنکر، رانی دیوی، ریکھا دیوی اور آشا دیوی سمیت درجنوں حامی موجود تھے۔