20
جدید بھارت نیوز سروس
جمشید پور، 28 اکتوبر:۔ ٹاٹا نگر ریلوے اسٹیشن سے 1.57 کروڑ روپے کے زیورات برآمد ہوئے ہیں۔ ٹاٹا نگر ریلوے اسٹیشن پر الیکشن ڈیوٹی میں مصروف آر پی ایف فلائنگ اسکواڈ ٹیم نے ٹاٹا نگر اسٹیشن پر ایک شخص سے 1.44 کلو سونا اور 51 کلو چاندی اور دیگر زیورات ضبط کیے ہیں۔ اس سلسلے میں ایک شخص کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ بھی کی گئی۔ پوچھ گچھ کے دوران اس شخص نے اپنا نام وویکانند جھا ظاہر کیا اور بتایا کہ وہ جگسلائی گوشالہ نالہ روڈ کا رہنے والا ہے۔ برآمد شدہ زیورات کی مالیت 1.57 کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔ ٹیم زیورات کو قبضے میں لے کر مزید کارروائی کر رہی ہے۔ اس معاملے کی اطلاع محکمہ انکم ٹیکس اور جی ایس ٹی کو بھی دی گئی ہے۔