گوا میں جاری 37 ویں قومی کھیلوں میں صلاحیت، رفتاراور حکمت عملی کا مظاہرہ ہورہا ہے۔ ان کھیلوں میں Lawn Tennis، ہاکی، Speak Takraw، فٹبال، ایتھلیٹکساور Taekwondo کا جوش دیکھا جاسکتا ہے۔ اس کےعلاوہ کُشتی اور Lawn Bowls کے مقابلے کَل شروع ہوئے، جبکہBeach فٹبال کے فائنل میں میزبان ٹیمپر کیرالہ کی فتح کے ساتھ یہ گیم اختتام پزیر ہوگیا۔ خواتین کی Long Jump میں ایشیائی کھیلوں میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی کیرالہ کی Ancy Sojan نے سونے کا تمغہ جیتا ہے۔ ہریانہ کی شِلپا رانی نے Javelin Throw میں سونے کا تمغہ حاصل کیا۔ VirdhwalKhade نے تیراکی میں اپنا دبدبہ ثابت کیا، انہوں نے 50 میٹر کے فری اسٹائل میںاپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا۔
مردوں کے Decathlon مقابلےمیں دلّی کے Tejaswin Shankar نے سونے کا تمغہ جیتا۔ تمل ناڈوکی مردوں کی ٹیم اور آندھرا پردیش کی خواتین ٹیم نے 4 ضرب 100 میٹر ریلے میں فتح حاصلکی۔ اس دوران کھیلوں میں مہاراسٹر کا دبدبہ جاری ہے۔ اس نے 56 سونے کے تمغوں سمیت کُل142 تمغے حاصل کئے۔ سروِس اسپورٹس کنٹرول بورڈ دوسرے نمبر پر ہے، جبکہ ہریانہ تیسرےمقام پر ہے۔