National

سپریم کورٹ کے سابق جج مدن لوکُر اقوام متحدہ جسٹس کونسل کے چیئرمین مقرر

7views

نئی دہلی، 21 دسمبر:۔ (ایجنسی) سپریم کورٹ کے سابق جج مدن بی لوکُر کو اقوام متحدہ کے انٹرنل جسٹس کونسل کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری ایںٹونیو گوٹیرس نے جسٹس لوکُر کو خط بھیج کر اس تقرری کی جانکاری دی۔ خط میں سابق جج مدن بی لوکُر کی تقری کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ان کی مدت کار 12 نومبر 2028 تک رہے گی۔ اقوام متحدہ کے انٹرنل جسٹس کونسل میں پوری دنیا کے کئی نامور جج بطور رکن شامل ہیں۔ ایسے میں سابق جج لوکُر کو کونسل کا چیئرمین مقرر کیا جانا پورے ملک کے لیے فخر کی بات ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری گوٹیرس نے 19 دسمبر کو سابق جج مدن لوکُر کو ایک خط بھیجا تھا۔ خط میں گوٹیرس نے لکھا ہے کہ ’’اقوام متحدہ کے انٹرنل جسٹس کونسل کے رکن اور چیئرمین کے طور پر مقرر کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔‘‘

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.