گاندھی نگر: فلم فیئر ایوارڈس 2024 کی شروعات 27 جنوری سے ہو گئی ہے۔ اس بار اس ایوارڈ تقریب کا انعقاد گجرات کے گاندھی نگر میں ہو رہا ہے۔ ایوارڈ جیتنے والے بیشتر وینرس کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ہے جبکہ کچھ ناموں کا اعلان آج ہونے والا ہے۔ ایسے میں یہ جاننا دلچسپ ہوگا کہ کس کو کونسی کٹیگری میں ایوارڈ ملا ہے۔
نتیش کمار کے انڈیا الائنس چھوڑنے کی خبر پہلے سے تھی: کھڑگے
شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ نے گزشتہ سال باکس آفس پر زبردست ہلچل مچا دی تھی۔ شائقین نے اس فلم کو خوب پسند کیا تھا۔ اس فلم کو اس سال کے فلم فیئر میں بہترین ایکشن فلم کا ایوارڈ ملا ہے۔ اس کے علاوہ فلم نے بہترین وی ایف ایکس میں بھی ایوارڈ جیتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی گزشتہ سال ریلیز ہونے والی رنبیر کپور کی فلم ’اینیمل‘ نے بہترین بیک گراؤنڈ اسکور میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اس کے علاوہ ’اینیمل‘ نے بہترین ساؤنڈ ڈیزائن کیٹیگری میں بھی ایوارڈ جیتا ہے۔
دہلی: مندر میں پروگرام کے دوران اسٹیج گرگیا، 1 خاتون کی موت 17 زخمی
اس کے ساتھ ہی وکی کوشل کی فلم ’سیم بہادر‘ نے فلم فیئر میں سب سے زیادہ ایوارڈ جیتے ہیں۔ اس فلم کو سب سے پہلے بہترین ملبوسات کے زمرے میں ایوارڈ ملا ہے اور اسے بہترین ساؤنڈ ڈیزائن اور بہترین پروڈکشن ڈیزائن کا ایوارڈ بھی ملا ہے۔ ان کے علاوہ عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ کی فلم ’راکی اور رانی‘ میں گنیش اچاریہ کو فلم کے گانے ’وہاٹ جھمکا‘ کو بہترین کوریوگرافی کا ایوارڈ ملا ہے۔ اسی کے ساتھ ودھو ونود چوپڑا کی فلم ’12ویں فیل‘ نے بھی فلم فیئر میں ایوارڈز جیتے ہیں۔ 12ویں فیل کو بہترین ایڈیٹنگ کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی، ایوارڈ جیتنے والوں کے ناموں کا اعلان ہونا باقی ہے۔
نتیش کمار نے پھر ماری پلٹی، وزیر اعلی کے عہدے سے دیا استعفیٰ، پرانے اتحاد میں واپسی طے
یہاں یہ بات واضح رہے کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی فلم فیئر 2024 میں فلم اداکاروں و اداکاراؤں کا میلہ لگا ہوا ہے۔ فلم فیئر کے ریڈ کارپٹ پر ستارے اپنی خوبصورتی کے جلوے بکھیر رہے ہیں۔ کرن جوہر، نصرت بھروچا، جھانوی کپور، گنیش اچاریہ اور کرشمہ تننا سمیت کئی ستارے یہںا نظر آئے۔ تمام ستاروں نے اپنے اپنے انداز سے سب کو متاثر کیا۔ سنیچر کو اپارشکتی کھرانہ اور کرشمہ تننا نے شو کی میزبانی کی۔