سری نگر27دسمبر(یو این آئی) جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے ملک کے سابق وزیر اعظم شری منموہن سنگھ کے سرگباش ہونے پر گہرے صدمے اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے آنجہانی کے جملہ سوگواران خصوصاً آنجہانی کی اہلیہ اور بیٹیوں کیساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے آنجہانی کی آتما کی شانتی کیلئے دعا کی اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ عظیم برداشت کرنے کی ہمت کیلئے بھی دعا کی۔ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے آنجہانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ منموہن سنگھ جی ملک کے عظیم محب و سپوت اور سیکولر کردار کے رہنما تھے، جنہوں نے ملک کے بدترین اقتصادی اور معیشی بحران سے نکالنے میں تاریخی رول ادا کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ آنجہانی ایک ماہر اقتصادیات تھے جنہوں نے یو این او میں بھارت کے نمائندہ ایک سنہری رول ادا کیا۔ آنجہانی نہایت شریف النفس اور کم گو شخصیت کے مالک تھے اور ملک کے سبھی لوگوں کو بھارت کے باشندے سمجھ کر یکساں سلوک کرتے تھے۔پارٹی کے نائب صدر اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بھی آنجہانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ منموہن سنگھ نے دو بار ملک کا وزیر اعظم رہ کر ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کیاہے۔موصوف نے بحیثیت وزیر اعظم جموں وکشمیر کا خاص خیال رکھا اور اس دوران یہاں کلیدی ترقیاتی پروجیکٹوں کو شروع کروایا۔ اسمبلی کے سپیکر عبدالرحیم راتھر ، رکن پارلیمان میاں الطاف احمد اور آغا سید روح اللہ مہدی نے بھی شری منموہن سنگھ کے سرگباش ہونے پر گہرے صدمے کا اظہار کیاہے۔
17
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
نو یوگ ٹنل ڈاکٹر منموہن سنگھ سے منسوب کی جائے :غلام احمد میر
سری نگر30دسمبر(یو این آئی)جموں وکشمیر کانگریس کے سینئر لیڈر غلام احمد میر نے پیر کے روز کہاکہ نو یوگ ٹنل...
عمر عبداللہ کی ریاستی درجے کی فوری بحالی پر امت شاہ کے ساتھ بدھ کو ملاقات متوقع
سری نگر، 17 دسمبر (یو این آئی) وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بدھ کے روز مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ...
کشمیر مسلسل ٹھٹھرتی سردی اور گہری دھند کی لپیٹ میں
سری نگر،یکم دسمبر(یو این آئی) وادی کشمیر میں جہاں ایک طرف ٹھٹھرتی سردیوں کا زور جاری ہے وہیں گہری دھند...
سنجولی مسجد معاملہ: وقف بورڈ کا عدالت میں جواب، 30 نومبر کو آئے گا فیصلہ
شملہ، 22 نومبر (ہ س)۔ راجدھانی شملہ کے سرخیوں میں رہے سنجولی مسجد تنازعہ کی جمعہ کو یہاں کی ضلع...