National

فکی نے تجربہ کار صنعت کار رتن ٹاٹا کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا

15views

نئی دہلی، 10 اکتوبر (یو این آئی) فیڈریشن آف انڈین چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( فکی ) نے صنعت کے تجربہ کار اور معروف رہنما رتن ٹاٹا کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹاٹا گروپ کے اعزازی چیئرمین نے اپنے پیچھے ایک وراثت چھوڑی ہے، جنہوں نے اپنی گرانقدر خدمات سے ہندوستانی معاشرے کو متاثر کیا ہے اور کاروبار اور انسان دوستی کے منظر نامے کی شکل دی ہے۔انڈسٹری باڈی نے کہا ” مسٹر رتن ٹاٹا، ٹاٹا سنز کے چیئرمین ایمریٹس، ایک بہترین انسان دوست تھے۔ اپنی قیادت میں انہوں نے اس بات کو یقینی بنایا کہ وسائل کو تعلیم، صحت کی دیکھ بھال اور دیہی ترقی جیسے اہم شعبوں میں منتقل کیا جائے، جس سے پورے ہندوستان میں لاکھوں لوگوں کی زندگیاں خوشحال ہوسکیں ۔ا سٹارٹ اپس میں ان کی ذاتی سرمایہ کاری اور آنے والے برسوں میں نوجوان کاروباری افراد کی رہنمائی نے ملک میں جدت طرازی اور انٹرپرینیورشپ کو فروغ دینے کے ان کے عزم کو ظاہر کیا ہے۔
فکی نے آج جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کہا کہ رتن ٹاٹا کی ہندوستانی صنعت میں شراکت کو انٹرپرینیورشپ، اسٹارٹ اپس اور کارپوریٹ سماجی ذمہ داری میں خصوصی شراکت کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے۔تنظیم نے مزید کہا کہ “2014 میں برطانیہ سے اعزازی نائٹ ہڈ ( جی بی ای ) کا اعزاز حاصل کرنا ان کے عالمی قد کی عکاسی کرتا ہے۔ اخلاقی کاروباری طریقوں کے ساتھ ان کی لگن سے ان کی حکمت عملی کی مہارت میل کھاتی ہے‘‘۔فکی نے کہا کہ 1991 سے 2012 تک ٹاٹا گروپ کی سربراہی میں ان کے دور میں ٹاٹا کمپنی کو بڑے پیمانے پر گھریلو ادارے سے عالمی پاور ہاؤس میں تبدیل کرتے ہوئے دیکھا گیا، جس سے عالمی سطح پر ہندوستانی کاروبار کے لیے نئے معیارات مرتب ہوئے۔فکی کے صدر ڈاکٹر انیش شاہ نے کہا ” فکی مسٹر رتن ٹاٹا کو نہ صرف ایک کامیاب تاجر کے طور پر بلکہ ایک رول ماڈل کے طور پر بھی یاد کرے گا جنہوں نے ایمانداری، انکساری اور سماجی ذمہ داری کی اقدار کو مجسم کیا۔ اخلاقی سرمایہ داری کے بارے میں ان کے وژن اور معاشرے کو فائدہ پہنچانے کے لیے کاروبار کو ایک طاقت کے طور پر استعمال کرنے کی ان کی کوششوں نے صنعت کاروں اور کارپوریٹ لیڈروں کی پیڑھیوں کو متاثر کیا ہے۔”

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.