Jharkhand

الیکشن سب ڈویژنل افسرکی سیاسی پارٹیوں کے ساتھ میٹنگ

26views

پولس اہلکاروں کو ہدایت، سیاسی پارٹیوں کے پوسٹرس، بینرس اور تشہیری مواد کو ہٹایا جائے

مدھو پور، 16 ؍اکتوبر(راست) ڈسٹرکٹ الیکشن افسر کے حکم عین مطابق الیکشن سب ڈویژنل افسر راجیو کمار سنگھ نے الیکشن کمیشن کی ہدایات کی تعمیل کرتے ہوئے تمام تسلیم شدہ سیاسی پارٹیوںکے بلاک صدور اور سٹی صدور کے ساتھ اپنے دفترمیں میٹنگ کی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق میں بازاروں کے ساتھ ساتھ چوکوں اور عوامی مقامات پر لگائے گئے ہورڈنگز، بینرز اور پوسٹرس کو ہٹانے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ انتخابات صاف اور شفاف ہو سکیں۔ضابطہ اخلاق میں اعلان کردہ ماڈل ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔اس کے علاوہ پورے ضلع میں سیاسی بینر، پوسٹرس، جھنڈے اور ہورڈنگس کو افسران اور پولیس اہلکاروں کی ٹیم کے ذریعے ہٹایا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے انتخابات کے اعلان کے فوراً بعد ماڈل ضابطہ اخلاق نافذ ہو گیا ہے۔یہ کارروائی ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ (MCC) کے تحت کی جا رہی ہے۔اس سلسلے میں سب سے پہلے تمام سرکاری عمارتوں اور ستونوں پر لگائے گئے بینرس، پوسٹرس اور ہورڈنگس ہٹا دیے گئے۔اس کے علاوہ تمام پارٹی عہدیداروں کو بجلی کے کھمبوں اور ٹیلی فون کے کھمبوں پر لگائے گئے تشہیری مواد، پارٹی پرچم وغیرہ کو فوری طور پر ہٹانے کی ہدایات دی گئیں۔موقع پر اسسٹنٹ الیکٹر۔ بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر مدھو پور، سرکل آفیسر مدھو پور، الیکٹر۔ بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر سرتھ، الیکٹر ۔ بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر مارگومنڈا، الیکٹر ۔ بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر کروں، کانگریس پارٹی کے فیاض قیصر، بھا جپا کے سٹی صدر روی روانی، جنتا پارٹی، دیویندر بھوکتا، آجسو کے دھرو کمار، جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے پرکاش منڈل، گولڈی خان، مشرف حسین سمیت کئی پارٹیوں کے عہدیدار میٹنگ میں موجود تھے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.