Sports

فخر زمان نے ریٹائرمنٹ کی افواہوں کو مسترد کیا، کہا- جلد واپسی کریں گے

65views

کراچی، 27 فروری (ہ س)۔ پاکستان کے سلامی بلے باز فخر زمان نے ان قیاس آرائیوں کو مسترد کر دیا ہے کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا ارادہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ انجری سے صحت یاب ہو کر جلد ہی میدان میں واپسی کریں گے۔فخر زمان جنہوں نے 2017 کی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں سنچری بنا کر پاکستان کو تاریخی خطابی جیت دلائی تھی، کراچی میں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے میچ میں زخمی ہو گئے تھے۔ میچ کے پہلے ہی اوور میں ایک گیند کا پیچھا کرتے ہوئے انہیں پٹھوں میں کھچاو آگیا۔ اس کے بعد وہ میدان سے باہر چلے گئے تاہم بعد میں 4 نمبر پر بلے بازی کرنے آئے اور 41 گیندوں پر 24 رن بنائے۔ انجری کے باعث وہ اپنی فارم میں نظر نہیں آئے اور پاکستان کو 60 رن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔اس کے بعد قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں کہ اپریل میں 35 سال کے ہونے جا رہے فخر کا یہ آخری انٹرنیشنل میچ ہو سکتا ہے۔ حالانکہ انہوں نے خود ان افواہوں کی تردید کی اور کہا کہ وہ اب بھی پاکستان کے لیے کھیلنا چاہتے ہیں۔پی سی بی ڈیجیٹل سے بات کرتے ہوئے فخر نے کہا، ’’میں نے ریٹائرمنٹ کی خبریں سنی ہیں۔ میرے دوستوں نے بھی اس پر میسج کیا لیکن اس میں کوئی صداقت نہیں۔ ون ڈے فارمیٹ میرا پسندیدہ ہے اور میں ٹی 20، ون ڈے اور یہاں تک کہ ٹیسٹ کرکٹ بھی کھیلنا چاہتا ہوں۔ جہاں تک میری واپسی کا تعلق ہے تو ڈاکٹر نے کہا ہے کہ میں ایک ماہ میں دوبارہ کرکٹ کھیلنا شروع کر سکتا ہوں۔‘‘حالانکہ فخر زمان کو ٹورنامنٹ سے قبل پاکستان کے سینٹرل کنٹریکٹ سے باہر کردیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ گزشتہ سال انہوں نے بابر اعظم کو ٹیسٹ ٹیم سے ڈراپ کرنے کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ کیا تھا جس کی وجہ سے انہیں شوکاز نوٹس بھی جاری کیا گیا تھا۔ بعد ازاں، جب پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے سینئر کھلاڑیوں کے لیے ’’کنکشن کیمپ‘‘ کا انعقاد کیا تو ایک سینئر عہدیدار نے فخر کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔فخر نے اپنی فٹنس کے بارے میں کہا، ’’ڈاکٹر نے مجھے تین ہفتوں میں ٹریننگ شروع کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.