National

فیضان نے’ بھارت ماتا کی جئے‘ کے نعرے لگائےعدالت کی شرط پوری کی

8views
بھوپال، 22 اکتوبر (یو این آئی) مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کی ہدایات کے بعد فیضان نثار نامی نوجوان نے، جس پر پاکستان کی حمایت میں نعرے لگانے کا الزام ہے، آج دارالحکومت بھوپال کے ایک پولیس اسٹیشن میں ترنگے کو سلامی دی اور 'بھارت ماتا کی جے،کا نعرہ لگایا۔فیضان نے حال ہی میں ریل بناتے ہوئے 'پاکستان زندہ باد انڈیا مردہ باد، کے نعرے لگائے تھے۔ اس سے متعلق ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد نوجوان کو گرفتار کیا گیا۔ حال ہی میں 15 اکتوبر کو جبل پور ہائی کورٹ نے اسے اس شرط پر ضمانت دی تھی کہ وہ مہینے کے دو منگل بھوپال کے مسرود پولیس اسٹیشن میں حاضری دیتے ہوئے وہاں ترنگے کو سلامی دے گا اور 21 بار 'بھارت ماتا کی جے، کے نعرے لگائے گا۔اسی سلسلے میں آج فیضان تھانے پہنچا اور وہاں 21 بار بھارت ماتا کی جے کے نعرے لگائے۔نعرے لگانے کے بعد فیضان نے صحافیوں کو بتایا کہ ریل بناتے وقت اس سے غلطی ہوئی ہے اور اب وہ آئندہ کبھی ایسی غلطی نہیں کرے گا۔ اس نے یہ بھی کہا کہ بھارت ماتا کی ہمیشہ جے ہے اور وہ ہمیشہ بھارت ماتا کی جئے کے نعرے لگاتا رہے گا۔اس سلسلے میں مسروڈ تھانہ انچارج منیش راج بھدوریا نے بتایا کہ عدالت کی ہدایت پر فیضان وقت پر تھانے پہنچا اور 21 بار بھارت ماتا کی جئے کے نعرے لگائے۔
Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.