ابوظہبی، 6 فروری (یو این آئی) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے بدھ کے روز روس اور یوکرین کے درمیان اپنی تازہ ترین ثالثی کی کوششوں کی کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس کی ثالثی کی وجہ سے 300 جنگی قیدیوں کا تبادلہ ہوا۔متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ کے ایک بیان کے مطابق اس تبادلے میں یوکرین کے 150 اور روس کے 150 قیدی شامل تھے۔وزارت نے کہا کہ اس تازہ ترین پیشرفت کے ساتھ، متحدہ عرب امارات کی ثالثی کے تحت دونوں ممالک کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کی کل تعداد 2,883 تک پہنچ گئی ہے۔وزارت نے بیان میں مزید کہا کہ اس ثالثی کی کامیاب تکمیل کے ساتھ، متحدہ عرب امارات نے 2024 کے آغاز سے اب تک روس اور یوکرین کے درمیان کل 12 کامیاب ثالثی مکمل کی ہیں۔وزارت نے یوکرین میں تنازعے کا پرامن حل تلاش کرنے اور سبھی سفارتی کوششوں کی حمایت کرنے، مہاجرین اور قیدیوں کی حالت زار سمیت بحران کے انسانی نتائج میں کمی لانے کے لئے ملک کے عزم کا اعادہ کیا۔
12
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
ممبئی حملے میں کیا امریکی فنڈ کا استعمال ہوا تھا!
26/11 حملے کے ماسٹر مائنڈحافظ سعید کو یو USAIDسے فنڈنگ حاصل ہوئی تھی واشنگٹن ڈ ی سی، 6؍فروری۔ (ایم این...
غزہ کی آبادی کے کوچ کیلئے اسرائیلی فوج کو منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت
سمندری اور فضائی راستے سے بھی کوچ کرنے کے خصوصی انتظامات شامل ہوں گے تل ابیب 06 فروری (ایجنسی) اسرائیلی...
طیاروں کی بڑھتی ہوئی مانگ کے پیش نظر ایس یو-57 کی پیداوار میں اضافہ: روسی روسٹیک
ماسکو، 6 فروری (یو این آئی) روسی سرکاری دفاعی کارپوریشن روسٹیک نے کہا ہے کہ کمپنی جدید ترین روسی فائفتھ...
جن پنگ نے شیناوترا سے ملاقات کی
بیجنگ، 6 فروری (یو این آئی) چین کے صدر شی جن پنگ نے جمعرات کو بیجنگ میں تھائی وزیر اعظم...