معذور افراد معاشرے کا اہم حصہ ہوتے ہیں۔ خاص طور پر کھیل کی دنیا میں ان کو بہت قدر و منزلت کی نظر سے دیکھا جاتا ہے۔ دنیا کے کسی بھی کونے میں چلے جائیں ، معذور افراد موجود ہوتے ہیں۔ لیکن ان معذوروں میں چند افراد ایسے ہوتے ہیں جن کو اپنی معذوری کا ذرا بھی غم نہیں ہوتا۔ کچھ معذور افراد میں خداداد صلاحیت ہوتی ہے اوروہ اس صلاحیت کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے جذنے اور حوصلہ سے کچھ ایسا کرگزرتے ہیں جس سے دنیا میں ان کا نام روشن ہوتا ہے۔ ایسے ہی ہندستان کے متوسط گھرانے کے محمد یاسر ہیں جنہوں نے بطور ایتھلیٹ ہندستان کا نام روشن کیا ہے۔محمد یاسر ایک ہندوستانی ٹریک اور فیلڈ پیرا ایتھلیٹ ہے، جو مردوں کے شاٹ پٹ ایف46 میں مقابلہ کرتے ہیں۔محمد یاسر نے تارا وویک کالج، انڈیا سے تعلیم حاصل کی۔ آٹھ برس کی عمر میں، یاسر ایک عجیب حادثے کا شکار ہوا ۔بھوسی ہٹانے والی مشین میں آنے سے ان کا دائیاں ہاتھ کٹ گیا تھا اور وہ اس طرح اپنا ایک بازو گنوا بیٹھے۔ اس نوعمر لڑکے نے اپنا ہاتھ گنوانے کے بعد بھی ہمت اور حوصلے سے کام لیا۔ چونکہ ان کو کھیلوں سے کم عمری سے ہی دلچسپی تھی اور وہ ایک بہترین ایتھلیٹ بننے کا خواب بچپن سے ہی دیکھا کرتے تھے۔ لہذا یاسر نے بہت حوصلہ اور ہمت سے اپنے کھیلوں کے کیرئر پر خاص توجہ دی۔
61
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
ہندوستانی خواتین کی انڈر 19 ٹیم انگلینڈ کو نو وکٹوں سے شکست دے کر ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں
کوالالمپور، 31 جنوری (یو این آئی) پارونیکا سسودیا اور ویشنوی شرما (تین وکٹ) کی شاندار گیند بازی کے بعد ہندوستان...
جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو ہرا کر ویمنز انڈر 19 ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنائی
کوالالمپور، 31 جنوری (یو این آئی) ایشلی وان وِک (چار وکٹ) کے بعد جیما بوتھا (37) اور کپتان کائیلا رینیکے...
آسٹریلیا نے 654 رن کے بڑے اسکور پر اننگ ڈکلیئر کی
آسٹریلیا کے بڑے اسکور کے سامنے سری لنکا لڑکھڑائی گال (سری لنکا) 30 جنوری (یو این آئی) عثمان خواجہ (232)،...
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹور کے بعد لاہور دوبارہ پہنچ گئی
اسلام آباد، 30 جنوری:۔ (ایجنسی) ذرائع کے مطابق ٹرافی 7 فروری کو قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب میں اور 11...