کرائسٹ چرچ، یکم دسمبر (یو این آئی) ہیری بروک (171)، برائیڈن کارس (چھ وکٹ) اور جیکب بیتھل (ناٹ آؤٹ 50) رنوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت انگلینڈ نے اتوار کو پہلے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔انگلینڈ کی ٹیم نے محض 12.4 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر104 رنز کے ہدف کو حاصل کر کے یہ جیت درج کی۔چوتھے روز انگلینڈ کے گیند بازوں نے نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم کو 254 رنز پرسمیٹ دیاتھا۔ ڈیرل مچل (84)، کین ولیمسن نے (61) رنوں کی اننگز کھیلی۔ راچن رویندرا (24)، نیتھن اسمتھ (21) اور گلین فلپس (19) رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد انگلینڈ کو جیت کے لیے 104 رنز کا ہدف ملا تھا۔ جو اس نے دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ انگلینڈ کی جانب سے بریڈن کارس نے 19.1 اوور میں 42 رنز دے کر چھ وکٹیں حاصل کیں۔ کرس ووکس کو تین وکٹ ملے۔ گس اٹکنسن نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ اس جیت کے ساتھ ہی انگلینڈ نے سب سے کم اووروں میں ٹیسٹ کرکٹ میں 100 سے زائد رنز کے ہدف کو حاصل کرنے کا عالمی ریکارڈ بھی بنا لیا ہے۔انگلینڈ کی جانب سے جہاں ہیری بروک نے 171 رنز کی شاندار سنچری کھیلی وہیں بریڈن کارس نے پورے میچ میں 10 وکٹ لئے۔ انہوں نے پہلی اننگ میں 19 اوورز میں 64 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔ دوسری اننگ میں انہوں نے 19.1 اوور میں 42 رنز دے کر چھ وکٹ جھٹکے۔ انہیں ان کی عمدہ باؤلنگ پر ‘پلیئر آف دی میچ ‘ سے نوازا گیا۔اس سے قبل نیوزی لینڈ نے پہلی اننگ میں کین ولیمسن (93)، کپتان ٹام لیتھم (47) اور گلین فلپس (ناٹ آؤٹ 58) کی شاندار اننگز کی مدد سے 348 رنز بنائے تھے۔اس کے بعد انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگ میں ہیری بروک (171)، بین اسٹوکس (80)، گس اٹکنسن (48) اور بین ڈکٹ (46) کی شاندار اننگز کی مدد سے 499 رنز اسکور کھڑا کرکے پہلی اننگ کی بنیاد پر 151 رنز کی برتری حاصل کرلی تھی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری نے چار، نیتھن اسمتھ نے تین، ٹم ساؤتھی نے دو اور ولیم اورورک نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا تھا۔اس جیت کے ساتھ ہی انگلینڈ نے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔
12
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
لاس اینجلس اولمپکس میں کرکٹ اور خواتین کے کھیلوں کی ترقی ترجیحات میں شامل: جے شاہ
دبئی، یکم دسمبر (یو این آئی) جے شاہ نے اتوار کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے صدر کا...
پریکٹس میچ میں بھارت نے آسٹریلیا PM-11 کو 6 وکٹ سے شکست دی
گل نے پچاس رن بنائے، ہرشیت نے 4 وکٹیں حاصل کیں، سیم کونٹس نے 107 رن بنائے کینبرا، یکم دسمبر...
لکشیا سین اور پی وی سندھو سید مودی بیڈمنٹن کے نئے چیمپئن
لکھنؤ، 01 دسمبر (یو این آئی) پیرس اولمپک میں تمغہ سے محروم رہنے والی دو بار کی اولمپک تمغہ جیتنے...
سوریہ کمار سید مشتاق علی ٹرافی اور وجے ہزارے ٹرافی میں کھیلیں گے
حیدرآباد، یکم دسمبر (یو این آئی) ہندوستانی ٹی 20 ٹیم کے کپتان سوریہ کمار یادو 3 دسمبر کو آندھرا کے...