National

فضائیہ کے ہیلی کاپٹر کی لداخ میں ہوئی ایمرجنسی لینڈنگ، دونوں پائلٹ محفوظ، کورٹ آف انکوائری کا حکم جاری

131views

ہندوستانی فضائیہ کے ایک اپاچے ہیلی کاپٹر کی لداخ میں ایمرجنسی لینڈنگ کرانی پڑی ہے۔ یہ ایمرجنسی لینڈنگ کیوں ہوئی، اس سلسلے میں ابھی تفصیل سامنے نہیں آئی ہے، لیکن کہا جا رہا ہے کہ ایمرجنسی لینڈنگ کے دوران اتار چڑھاؤ والے علاقے اور زیادہ اونچائی کے سبب ہیلی کاپٹر کو نقصان پہنچا ہے۔ اچھی بات یہ رہی کہ اپاچے ہیلی کاپٹر میں سوار دونوں ہی پائلٹ محفوظ ہیں۔

اپاچے ہیلی کاپٹر کی لداخ میں یہ ایمرجنسی لینڈنگ 3 اپریل کو ہوئی ہے، لیکن فضائیہ نے اس سلسلے میں آج (4 اپریل) یہ جانکاری دی۔ فضائیہ نے حادثہ کی مکمل جانچ کے لیے کوارٹر آف انکوائری کا حکم جاری کر دیا ہے۔ امید کی جا رہی ہے کہ اس کی رپورٹ جلد ہی سامنے آئے گی جس سے حقائق پر سے پردہ اٹھ سکے گا۔

انڈین ایئر فورس (آئی اے ایف) نے اس واقعہ کے تعلق سے ایک مختصر بیان جاری کیا ہے جس میں کہا ہے کہ ’’آئی اے ایف کے اپاچے ہیلی کاپٹر نے 3 اپریل کو لداخ میں ایک ٹرانسپورٹیشن ٹریننگ پرواز کے دوران احتیاطی لینڈنگ کی۔ اس لینڈنگ کے عمل کے دوران اتار چڑھاؤ والے علاقے اور زیادہ اونچائی کے سبب اسے (ہیلی کاپٹر کو) نقصان پہنچا۔‘‘ اس میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’طیارہ پر سوار دونوں پائلٹ محفوظ ہیں اور انھیں نزدیکی ایئربیس لے جایا گیا ہے۔ ایمرجنسی لینڈنگ کی وجہ کا پتہ لگانے کے لیے کوارٹ آف انکوائری کا حکم دیا گیا ہے۔‘‘

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.