لوک سبھا انتخابات کے چھٹے مرحلے میں قومی راجدھانی کی سات سیٹوں سمیت آٹھ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 58 لوک سبھا سیٹوں کے ساتھ ساتھ اڑیسہ اسمبلی کے تیسرے مرحلے میں 42 سیٹوں پر انتخابی مہم کا شور کل یعنی جمعرات کی شام 6 بجے بند ہوگیا ۔ان سیٹوں پر ووٹنگ ہفتہ 25 مئی کو ہوگی عام انتخابات کے چھٹے مرحلے کے لیے حکمران نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) اور اپوزیشن انڈیا گروپ کے اسٹار پرچارکوں نے اپنی اتحادی پارٹی کے رہنماؤں کے ساتھ عوامی جلسوں اور روڈ شوز وغیرہ کے ذریعے اپنے امیدواروں کے لیے بھرپور مہم چلائی۔
راہل گاندھی نے دہلی میٹرو سے کیا سفر، عوام کے مسائل سے ہوئے روبرو، خواتین کی تقریب میں بھی شرکت
منصفانہ اور آزادانہ انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کے انتظامات کے مطابق ووٹنگ کا دورانیہ ختم ہونے سے 48 گھنٹے قبل عوامی انتخابی مہم روک دی جاتی ہے۔ اس کے بعد امیدوار اور ان کے حامی ذاتی سطح پر رابطہ کر کے ووٹرز کی حمایت حاصل کر سکتے ہیں۔
کل شام تک لوک سبھا انتخابات کے چھٹے مرحلے کی مہم اپنے عروج پر رہی۔ این ڈی اے اور انڈیا نامی اتحاد دونوں ان انتخابات میں اپنی اپنی برتری کا دعویٰ کر رہے ہیں۔ دہلی کی ساتوں سیٹ اور ہریانہ کی دس سیٹوں پر سخت مقابلہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔