National

سعودی عرب اور پاکستان میں ایک ساتھ منائی جا رہی عید، کیرالہ اور کشمیر کو چھوڑ کر ہندوستان میں کل منایا جائے گا تہوار

138views

جموں و کشمیر، لداخ اور کیرالہ کو چھوڑ کر ہندوستان میں گزشتہ روز شوال کا چاند نظر نہیں آیا، تاہم یہاں عید الفطر کل یعنی 11 اپریل کو منائی جائے گی۔ وہیں، پاکستان میں عید سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک کے ساتھ آج 10 اپریل کو منائی جا رہی ہے۔ منگل کو پاکستان کی رویت ہلال کمیٹی کا کہنا تھا کہ ملک میں شوال کے چاند کی شہادتیں موصول ہو چکی ہے جس کے بعد ملک بھر میں عید الفطر 10 اپریل کو منائی جائے گی۔

یاد رہے کہ پیر کی شام سعودی عرب میں اعلان کیا گیا کہ وہاں چاند نظر نہیں آیا لہٰذا اس بار وہاں پورے 30 روزے ہوں گے۔ روایتی طور پاکستان سمیت متعدد ایشیائی ممالک خصوصاً برِصغیر کے ممالک سعودی عرب سے اگلے دن عید مناتے ہیں۔ پاکستان اور سعودی عرب کے علاوہ متحدہ عرب امارات، آسٹریلیا اور ملائیشیا میں بدھ کو ہی عید منائی جا رہی ہے۔ تاہم ہندوستان (کشمیر اور کیرالہ کو چھوڑ کر) کے علاوہ بنگلہ دیش میں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا لہذا وہاں بھی عید الفطر 11 اپریل کو منائی جائے گی۔

ہندوستان میں گزشتہ روز دہلی اور لکھنؤ میں چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا گیا جبکہ لداخ کے کرگل میں رویت ہلال چاند نظر آنے کا اعلان کر دیا گیا۔ ریاست کرناٹک میں بھی چاند نظر نہیں آیا لیکن کیرالہ نے نظر آنے کی تصدیق کی ہے۔ ایک رپورٹ میں ماہرین کے حوالہ سے کہا گیا کہ مکمل سورج گرہن کے سبب چاند کی رویت متاثر ہوئی ہے۔ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ چاند گرہن کے فوراً بعد ہلال کا چاند نظر نہیں آئے گا – اس لیے چاند نظر آنے میں تاخیر ہوئی۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.