Jharkhand

جھارکھنڈ میں 20 مقامات پرای ڈی کے چھاپے

14views

ایڈوکیٹ سوجیت کمار پر ای ڈی کو مینج کرنے کے نام پر 6 کروڑ روپے کی دھوکہ دہی کا الزام ہے

رانچی، 14 اکتوبر (ہ س)۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے آج جھارکھنڈ میں بڑی کارروائی کی ہے۔ ای ڈی کی ٹیموں نے راجدھانی رانچی سے چائباسا تک چھاپے مارے ہیں۔ ٹیموں نے آئی اے ایس منیش رنجن، وزیر متھلیش ٹھاکر کے پی ایس ہریندر سنگھ، وزیر کے بھائی ونے ٹھاکر سمیت کئی محکمانہ انجینئروں سے وابستہ 20 مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔ یہ کارروائی پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمے کے جل جیون مشن میں بے قاعدگیوں سے متعلق معاملے کے سلسلے میں کی گئی ہے۔ راتو روڈ واقع اندرا پوری میں وجے اگروال کی رہائش گاہ کے علاوہ ہرمو اور مورہآبادی سمیت دیگر مقامات کی تلاشی لی جا رہی ہے۔ ای ڈی کی یہ کارروائی رانچی کے پنڈرا تھانے میں درج ایف آئی آر کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ اس معاملے میں ایڈوکیٹ سوجیت کمار پر ای ڈی کو مینج کرنے کے نام پر 6 کروڑ روپے کی دھوکہ دہی کا الزام ہے۔ ای ڈی نے اس معاملے میں ای سی آئی آر (اکنامک افینس کمپلینٹ رپورٹ) درج کی ہے۔ اس سے پہلے 8 اکتوبر کو ای ڈی نے اسی معاملے میں رانچی، دھنباد اور پٹنہ میں نصف درجن مقامات پر چھاپے مارے تھے۔ ان ٹھکانوں میں پنڈرا علاقے میں رہنے والے ایڈوکیٹ سوجیت کمار، کانکے سرکل آفیسر جے کمار رام، دھنباد کے سابق سرکل آفیسر کم ڈی ٹی او دیواکر دویدی، سابق نامکم سرکل آفیسر پربھات بھوشن اور زمین کے تاجر سنجیو پانڈے سے وابستہ مقامات شامل ہیں۔ اس چھاپے کے دوران ای ڈی کو کچھ دستاویزات بھی ملے ہیں، جن کی جانچ ابھی جاری ہے۔ ای ڈی نے 12 اکتوبر کو چوٹیا میں بھی چھاپہ مارا تھا۔
Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.