International

سرد موسم کے باعث ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب اِن ڈور کرنے کا فیصلہ

فائل فوٹو
30views

واشنگٹن، 18 جنوری (یو این آئی) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دوسری مدت صدارت کی تقریب حلف برداری اِن ڈور کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ 20جنوری کو دوسری مدت صدارت کا حلف اٹھا ئیں گے۔ پہلے یہ تقریب یو ایس کیپٹل ہل کی سیڑھیوں پر ہونا تھی لیکن اب سرد موسم کی وجہ سے اسے کیپٹل ہل کی عمارت کےاندر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ پیر کو ان کی بطور امریکی صدر حلف برداری کی تقریب انتہائی سرد موسم کے باعث ان ڈور ہوگی۔ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اس وقت ملک تیز ہواؤں اور سردی کی لپیٹ میں ہے لہٰذا میں نے حلف برداری کی تقریب امریکی کانگریس کے اندر کرنے کا حکم دیا ہے۔اس تبدیلی کا مطلب ہے کہ ٹرمپ کیپٹل کی سیڑھیوں پر کھڑے ہو کر نیشنل مال پر موجود عوام کو خوش آمدید نہیں کہہ سکیں گے جو روایتی طور پر نئے صدر کا خیرمقدم کرتے ہیں۔نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق20 جنوری کو واشنگٹن ڈی سی میں سردی کا40 برس کا ریکارڈ ٹوٹ جائے گا جبکہ ہواکے جھکڑ چلنے کی بھی پیشگوئی ہے۔یاد رہے کہ آخری بار 1985 میں صدر رونالڈ ریگن کی تقریب حلف برداری اِن ڈور منعقد ہوئی تھی۔دوسری جانب ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے بڑی عالمی طاقتوں اور امریکا کے اہم اتحادیوں کو دعوت نامے بھیجے گئے ہیں۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.