National

رام مندر تقریب کے سبب کل سے 22 جنوری تک وندے بھارت سمیت 10 ٹرینیں رَد، 35 کا راستہ تبدیل

159views

ایودھیا میں زیر تعمیر رام مندر میں 22 جنوری کو ’پران پرتشٹھا‘ تقریب کی تیاریاں زور و شور سے چل رہی ہیں۔ اس تقریب کو لے کر کثیر تعداد میں لوگوں کے وہاں پہنچنے کا امکان ہے۔ لیکن اسی دوران ریلوے نے ایودھیا وندے بھارت سمیت 10 ٹرینوں کو 22 جنوری تک رد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ 35 ٹرینوں کا راستہ بھی تبدیل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ حالانکہ اس کی وجہ ترجیحات کی بنیاد پر کی جا رہی پٹریوں کی ڈبلنگ اور بجلی کاری کا عمل بتائی جا رہی ہے۔

سکھوندر حکومت نے وسیع فلم پالیسی کو دی منظوری، ہماچل کو فلم تعمیر کے لیے پسندیدہ مقام بنانے کی کوشش

شمالی ریلوے کے لکھنؤ ڈویژن کے سینئر ڈویژنل کمرشیل منیجر ریکھا شرما نے پیر کے روز بتایا کہ رام مندر پران پرتشٹھا کو لے کر ترجیحات کی بنیاد پر کی جا رہی پٹریوں کی ڈبلنگ اور بجلی کاری کے کام کے سبب 16 سے 22 جنوری تک اس راستے پر ریل گاڑیوں کی آمد و رفت متاثر رہے گی۔ انھوں نے مزید بتایا کہ وندے بھارت سمیت 10 ٹرینیں رد کر دی گئی ہیں، جبکہ دون ایکسپریس سمیت 35 ٹرینیں متبادل راستوں پر چلیں گی۔ علاوہ ازیں 14 دیگر ٹرینوں کا ٹرانسپورٹیشن بھی اس دوران متاثر رہے گا۔

’منی پور میں ایک بار پھر امن بحال کرنا چاہتا ہوں‘، بھارت جوڑو نیائے یاترا کے دوسرے دن راہل گاندھی کا خطاب

ریلوے افسر ریکھا شرما کا کہنا ہے کہ ایودھیا کینٹ سے آنند وِہار تک چلنے والی وندے بھارت ایکسپریس کو پہلے سے جاری کاموں کے سبب 15 جنوری تک رد کر دیا گیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ یہ ٹرین اب 22 جنوری تک رد رہے گی۔ ریلوے کے ایک دیگر سینئر افسر نے کہا کہ پران پرتشٹھا تقریب کے لیے ایودھیا ریلوے بلاک کی ڈبلنگ اعلیٰ ترجیح کے ساتھ کی جا رہی ہے۔ اسی وجہ سے کچھ ٹرینوں کا ٹرانسپورٹیشن متاثر رہے گا۔

گزشتہ 9 سالوں میں 25 کروڑ لوگ غربت سے باہر نکلے، نیتی آیوگ کی رپورٹ میں دعویٰ

اس درمیان شمال وسط ریلوے کے چیف پبلک رلیشن افسر ہمانشو شیکھر اپادھیائے نے بتایا کہ 22426 آنند وِہار-ایودھیا کینٹ وندے بھارت ایکسپریس اور 22425 ایودھیا کینٹ-آنند وِہار وندے بھارت ایکسپریس 16 سے 22 جنوری تک نہیں چلے گی۔ اس ٹرین میں ایڈوانس بکنگ کرا چکے مسافروں کو مکمل ریفنڈ کیا جائے گا۔ آن لائن ٹکٹ کا کرایہ سیدھے بینک اکاؤنٹ میں آ جائے گا، جبکہ کاؤنٹر ٹکٹ کرانے والوں کو ریفنڈ کے لیے ریلوے کاؤنٹر پر ہی جانا پڑے گا۔

Follow us on Google News