معاشرے سے منشیات کی وبا کو روکنے کو یقینی بنانے کے لئے جنگ کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے ٹنگمرگ علاقے میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے نشہ آور مواد بر آمد کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن ٹنگمرگ کی ایک پارٹی نے بس اسٹینڈ ٹنگمرگ میں ناکے کے دوران ایک شخص کو روکا۔انہوں نے کہا کہ گرچہ پولیس کو دیکھ کر اس نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم اس کو موقع پر ہی دھر لیا گیا۔
میانمار: فوجی تربیت کے خوف سے نوجوان بیرون ملک بھاگنے لگے
بیان میں کہا گیا کہ تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے 35 گرام چرس جیسا نشہ آور مواد بر آمد کیا گیا جس کے بعد اس کو گرفتار کرکے پولیس اسٹیشن ٹنگمرگ میں بند رکھا گیا۔
انہوں نے گرفتار شدہ کی شناخت امتیاز احمد میر ولد عبدالحمید میرساکن فیزور پور ٹنگمر گ کے بطور ہوئی ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن ٹنگمرگ میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔
کسان ایم ایس پی پر فوری آرڈیننس کے خواہاں
قابل ذکر ہے کہ بارہمولہ میں سال رواں کے پہلے مہینے یعنی ماہ جنوری کے دوران این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت 24 مقدمے درج کرکے 3 سخت گیر منشیات فروشوں سمیت 39 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے اور ان کی تحویل سے لاکھوں روپیوں کا نشہ آور مواد ضبط کیا ہے۔
ضلع میں منشیات کے خلاف وسیع پیمانے پر جنگ کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے سال 2023 کے دوران این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت 264 مقدمے درج کرکے 464 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا۔