
جمشیدپور ۴؍ نومبر (راست) کانگریسی امیدوار ڈاکٹر اجے کمار نے گولموری ،ساکچی ،کاشی ڈیہ ،رفیوجی کالونیمیں عوامی رابطہ مہم چلائی ۔لوگوں نے اجے کمار کا گرم جوشی کے ساتھ استقبال کیا ۔اور اپنی حمایت کی یقین دہانی کرائی ۔اس موقع پر ڈاکٹر اجے کمار نے لوگوں سے کہا کہ پچیس سالوں کا اقتدار آپ لوگوں نے دیکھا ایک بار مجھے موقع دیجئے ۔آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ آپ کو ناامید نہیں کروں گا محفوط اور ترقی یافتہ جمشیدپور بنانا میرا سپنا ہے ۔جوآپ کی حمایت اور تعاون سے ہی ممکن ہے ۔بچوں کے لئے خالص تعلیم لوگوں کے لئے بہتر صحت اور نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع فراہم کرانا میری اولیت میں سے ہے ۔بستیوں میں اعلی سطحی شہری سہولیات مہیا کرائوں گا ۔آپ لوگوں نے میرے پارلیمانی دور میں کئے گئے کاموں کو دیکھا ہے ۔یقینی طور پر میڈیکل کیمپ کا انعقاد اور ۲۴ گھنٹے ایم ایل اے دفتر میں کام اور مسائل کا حل کیا جائے گا ۔تاکہ کسی بھی ہنگامی حالت میں آپ کے مسائل کا حل کیا جا سکے۔ اس موقع پر لوگوں نے کہا کہ اس دفعہ ڈاکٹر اجے کمار کی جیت پکی ہے ۔
