Jharkhand

مشہور بریلا جھیل کی حسن کاری کیلئے ڈی ایم نے کیا معائنہ

17views

حاجی پور6؍اکتوبر (راست) ضلع کے معروف سلیم علی جبہ سہنی بریلا جھیل کا تزئین و خوبصورت بنانے کے مقصد سے ڈی ایم ویشالی یشپال مینا افسران پر مشتمل ایک ٹیم کے ساتھ معائنہ کیا۔ یہ بریلا جھیل جنداہا اور پاتے پور بلاک میں 1628 ہیکٹر پر پھیلی ہوئی ہے۔ یہاں پکچھی وہار ہے۔ اس مقام پر جاڑے کے موسم میں غیرملکی پرندے ہجرت کر یہاں بسیرا کرتے رہتے ہیں۔ڈی ایم نے افسران کی ٹیم کے ساتھ صبح سویرے بریلا جھیل کا دورہ کیا اور جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔ کشتی پر سوار ہوکر جھیل کی ساری صورتحال کا جائزہ لیا۔ساتھ ہی یہ بھی جانکاری حاصل کی کہ سردیوں میں سائبیریا اور دیگر ممالک سے بڑی تعداد میں پرندے یہاں آکر بسیرا کرتے ہیں اور پھر لوٹ جاتے ہیں۔ انہوں نے ڈویژنل فارسٹ آفیسر ویشالی کو ہدایت دی کہ وہ اس کی ترقی کے لیے ایک مربوط منصوبہ تیار کریں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں سیاح کے فروغ دینے کے لیے کام کیا جانا چاہیے۔ سلیم علی جبہ سہنی پرندوں کی پناہ گاہ اکتوبر سے فروری تک رہتا ہے جو سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔ سائبیرین کرین، جانگل، اوپن بل سٹارک جیسے پرندوںکا آنا جانا رہتا ہے ۔یہاں ڈی ایم نے معائنہ کے دوران گاؤں والوں سے بھی بات کی ہے۔ انہوں نے جھیل کے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور وہاں کی تاریخی اور موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مقامی لوگوں سے بریلہ جھیل کے حوالے سے ثقافتی اور قدیم معلومات اکٹھی کی۔معائنہ کے دوران ایڈیشنل کلکٹر ونود کمار سنگھ، ایس ڈی ایم مہواکسلے کشواہا، فاریسٹ ڈویژنل آفیسر امیت کمار، سرکل آفیسر، رینج آفیسر اور پنچھی متر بھی موجود تھے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.