
49views
جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 20 ؍جنوری :بول پور ، شانتی نکیتن، مغربی بنگال کے ویویکانند آرم میں سوامی ویویکانند یوگ کمیٹی اور لیو ان فیٹ کے مشترکہ زیر اہتمام دو روزہ اوپن نیشنل یوگاسن مقابلہ کا انعقاد 18 اور 19 جنوری 2025 کو کیا گیا۔ مقابلہ میں ڈیوائن یوگا اکادمی جھارکھنڈ کے امیدواروں کو دو گولڈ، ایک سلور اور ایک براؤنج میٹل حاصل ہوا۔ ٹیم میں جگدیش سنگھ، پردیپ کنبھ کار ، شتروگھن کمار اور سندیپ کمار ٹھاکر شامل تھے۔ جگدیپ سنگھ ٹیم کے کپتان اور کوچ تھے۔ فاتح ٹیم کے رانچی واپس آنے پر ڈیوائن یوگا اکادمی کی ڈائرکٹر ڈاکٹر پرنیتا سنگھ نے رانچی ریلوے اسٹیشن پر ٹیم کا استقبال کیا اور انہیں مبارکباد دی۔ ساتھ ہی ساتھ ان کے روشن مستقبل کی تمنا کی۔
