ضلع الیکشن آفیسر نے سمریااور چترا اسمبلی حلقوں کیلئے دو ووٹر بیداری رتھ کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

ووٹر بیداری رتھ ووٹروں کو آگاہ کرنے کیلئے مختلف علاقوں میں گھومے گی: ڈی سی
جدید بھارت نیوز سروس
چترا، 17اکتوبر: جھارکھنڈ اسمبلی کے عام انتخابات کیلئے پہلے مرحلے میں 13 نومبر 2024 کو ضلع کے سمریا اور چترا اسمبلی حلقوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ووٹر باشعور ہو کر اپنے ووٹ کا استعمال کریں، اس کیلئے SVEEP پروگرام کے تحت دونوں اسمبلی حلقوں چترا اور سمریا کیلئےجمعرات کو کلکٹریٹ کے احاطے سےدو ووٹر بیداری رتھوں کو ضلع الیکشن آفیسر و ڈپٹی کمشنر رمیش گھولپ نے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ یہ بیداری رتھ سمریا اور چترا اسمبلی حلقوں کے مختلف پولنگ مراکز علاقوں میں روسٹر کے مطابق ووٹروں کو آگاہ کرنے کا کام کرے گی۔ ہری جھنڈی دکھانے کے دوران فاریسٹ ڈیویژنل آفیسر ساؤتھ مکیش کمار، ڈپٹی ڈیولپمنٹ کمشنر امریندر کمار سنہا، ایڈیشنل کلکٹر اروند کمار، ڈپٹی الیکشن آفیسر ویدونتی کماری، ڈی آر ڈی اے ڈائرکٹر الکا کماری، ضلع پبلک ریلیشن آفیسر شکیل احمد اور دیگر متعلقہ افسران اور اہلکار موجود تھے۔
