29
جدید بھارت نیوز سروس رام گڑھ، 17 اکتوبر:۔ رام گڑھ کی چٹوپالو گھاٹی میں ایک سڑک حادثہ پیش آیا۔ یہاں جمعرات کی صبح رانچی سے ہزاری باغ کی طرف جا رہا پائپ سے لدا ٹریلر بے قابو ہو کر ریلنگ سے ٹکرا کر الٹ گیا۔ حادثے میں ٹریلر بھی مکمل طور پر تباہ ہوگیا اور اس میں لدے پائپ سڑک پر بکھر گئے۔ حادثے کا شکار ہونے والے ٹریلر کو سڑک سے ہٹانے کے لیے ہائیڈرا اور کرین کو طلب کر لیا گیا ہے۔ اس وقت سڑک سے گاڑی کو ہٹانے کا کام جاری ہے۔ یہاں واقعہ کے بعد سڑک کی ایک لین پر ٹریفک مکمل طور پر درہم برہم ہوگئی ہے۔ قابل ذکر ہے ہیں کہ رام گڑھ کی چٹوپالو گھاٹی بلیک اسپاٹ کے طور پر نشان زد ہے۔ گھاٹی میں آئے روز سڑک حادثات میں لوگ جان سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔