West Bengal

دارالقضاء امارت شرعیہ پرولیا کی طرف سے ضرورت مندوں کے درمیان کمبل تقسیم

23views

صاحب ثروت حضرات ضرورت مندوں کا خیال کرکے اجر کے مستحق بنیں:مفتی فخرالدین

کولکاتہ،30جنوری(راست) امارت شرعیہ بہار ،اڈیشہ و جھارکھنڈ نے اپنے قیام کے وقت سے ہی سے ملک وملت کی مسلسل خدمات انجام دیتی آرہی ہے اور وقت وحالات کے اعتبار سے ضرورت مندوں کی حاجت روائی اور فلاح و بہبود کا کام بھی کرتی آرہی ہے، آفات ارضی و سماوی کے موقع پر بھی ملت کی امداد کا بڑا کام کیا ہے، سردی کے موسم میں گرم کپڑے اور کمبل کے تقسیم کا کام بھی بڑے پیمانے پر ہوتا ہے،اس سال بھی حضرت امیر شریعت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی صاحب دامت برکاتہم کی ہدایت کے مطابق مرکزی دفتر امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ کے علاوہ امارت شرعیہ کے تمام دفاتر میں ہر سال کی طرح اس سال بھی سردی کے موقع پر ضرورت مندوں، محتاجوں اور غرباء کے درمیان کمبل کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے، اسی ضمن میں مورخہ 30؍ جنور کو دارالقضاء امارت شرعیہ چونا بھٹی پرولیا مغربی بنگال میں ضرورت مندوں کے درمیان کمبل تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پر مفتی محمد فخرالدین قاسمی قاضی شریعت دارالقضاء امارت شرعیہ چونا بھٹی پرولیا مغربی بنگال نے کہا کہ ضرورت مندوں کی مدد، معاونت ، حاجت روائی اور دلجوئی کرنا دین اسلام کا بنیادی درس ہے ۔ دوسروں کی مدد کرنے،ان کے ساتھ تعاون کرنے، ان کے لیے روزمرہ کی ضرورت کی اشیاءفراہم کرنے کو دین اسلام نے کار ثواب بتایا ہے ۔ خالق کائنات اللہ ربّ العزت نے امیروں کو اپنے مال میں سے ضرورتمندوں کو دینے کا حکم دیا ہے قاضی شریعت صاحب نے اہل خیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی اپنی حیثیت کے مطابق اپنی طرف سے ضرورت مندوں کے درمیان کمبل اور گرم کپڑے تقسیم کریں اور ان کی ضرورتوں کا خیال رکھیں یہ بڑے اجر کا کام ہے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.