DelhiNational

فلسطین کے لئے دعا نہ کریں، ائمہ کو دہلی پولیس نے جاری کیا انتباہ

207views

نئی دہلی: مسلم پرسنل لاء بورڈ نے کہا کہ دہلی پولیس کو غزہ کے لئے کسی کو دعا سے روکنے کا اختیار نہیں ہے۔ اُردو روزنامہ انقلاب کے مطابق دہلی پولیس نے فلسطین کے لئے دعائیں کرنے سے ائمہ کو روک دیا ہے۔ نمازوں اور خطبوں کے دورن غزہ میں اسرائیلی فورسیز کی جارحیت پر مشتمل موجودہ حالات کے حوالے سے فلسطین کا تذکرہ کرنے کے خلاف ائمہ کو مذکورہ پولیس نے وارننگ جاری کی ہے۔

نومبر 14 کے روز جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ”اس کی تعمیل میں ناکامی مذہبی لیڈروں کے لئے نتائج“ کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اپنی رپورٹ میں انقلاب نے کہا ہے کہ دہلی پولیس کے اہلکاروں نے پرانی دہلی کی ایک مسجد میں مداخلت کرتے ہوئے امام سے کہا کہ وہ اپنی نماز یا تقریر میں اسرائیل کا ذکر نہ کریں۔

بہوجن سماج پارٹی کے رکن پارلیمنٹ دانش علی نے انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ اور ویلفیر پارٹی آف انڈیا کے ساتھ مل کر دہلی پولیس کی کاروائی کی شدیدمخالفت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مظلوموں کے لئے دعا کرنا اسلام کا لازمی جز ہے۔ اسرائیلی ڈیفنس فورسیز کی مسلسل بمباری اور زمینی حملوں کی وجہ سے تباہ ہوجانے والے فلسطین اور غزہ پٹی کے لئے دنیا بھر کی مساجد میں دعائیہ اجتماعات کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

بتا دیں کہ دونوں جانب صحت کے حکام کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق تباہ کن غزہ تنازعہ نے فلسطینی اور اسرائیلی دونوں اطراف سے 12,300 سے زیادہ جانیں لے لی ہیں۔ غزہ کی پٹی کے محکمہ صحت نے انکشاف کیا ہے کہ 7 اکتوبر سے شروع ہونے والے تنازعے کا موجودہ مرحلہ شروع ہونے کے بعد سے اب تک 10,812 افراد کی موت ہوئی ہے۔

Link to Article

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.