National

دہلی شراب پالیسی معاملہ: کے کویتا 15 اپریل تک سی بی آئی کی تحویل میں، کل تہاڑ سے ہوئی تھیں گرفتار

116views

نئی دہلی: دہلی شراب پالیسی کیس سے متعلق بدعنوانی کیس میں تلنگانہ کے سابق وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ کی بیٹی کے کویتا 15 اپریل تک سی بی آئی کی حراست میں رہیں گی۔ دہلی کی راؤس ایونیو کورٹ نے جمعہ کو کویتا کو سی بی آئی کی تحویل میں بھیج دیا۔ سی بی آئی نے ان سے پوچھ گچھ کے لیے 5 دن کے ریمانڈ کی درخواست کی تھی لیکن عدالت نے 3 دن کا ریمانڈ منظور کیا۔ سی بی آئی کا کہنا ہے کہ شراب پالیسی سے جڑی سازش کو بے نقاب کرنے کے لیے کویتا کا ثبوت کے ساتھ سامنا کرنے کی ضرورت ہے۔

سی بی آئی نے کہا کہ کے کویتا نے عآپ کو رشوت کی ادائیگی کے بارے میں کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیا۔ دوسری طرف کے کویتا کے وکیل نے سی بی آئی کی اس کارروائی کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔ انہوں نے تحقیقاتی ایجنسی پر بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔

سی بی آئی نے 11 اپریل کو کے کویتا کو تہاڑ جیل سے گرفتار کیا گیا تھا۔ ریمانڈ ملنے کے بعد کویتا کو سی بی آئی ہیڈکوارٹر لے جایا جائے گا، جہاں اس سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔ اس سے پہلے سی بی آئی نے کویتا سے 6 اپریل کو تہاڑ میں پوچھ گچھ کی تھی۔ جہاں وہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے گرفتاری کے بعد سے بند ہے۔

ای ڈی نے کویتا کو 15 مارچ کو حیدرآباد کے بنجارہ ہلز میں واقع ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا تھا۔ ایجنسی نے الزام لگایا ہے کہ کے کویتا ‘ساؤتھ گروپ’ کی ایک اہم رکن تھیں جن پر قومی راجدھانی دہلی میں حکمراں عام آدمی پارٹی (عآپ) کو شراب کے لائسنس کے بڑے حصے کے بدلے 100 کروڑ روپے کی رشوت دینے کا الزام ہے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.