National

دہلی کے چیف سکریٹری نریش کمار کو دوسری مرتبہ ملازمت میں ایکسٹینشن ملا

73views

دہلی حکومت کے موجودہ چیف سکریٹری نریش کمار کی مدت ملازمت میں مزید 3 ماہ کی توسیع  یعنی ایکسٹینشن کیا گیا ہے ۔ نریش کمار اس ماہ کے آخر میں ریٹائر ہونے والے تھے لیکن مرکزی وزارت داخلہ نے چیف سکریٹری کو 3 ماہ کی توسیع دے دی ہے۔ نریش کمار اب 31 اگست 2024 تک دہلی کے چیف سکریٹری رہیں گے۔ دراصل مرکزی وزارت داخلہ نے نریش کمار کو دوسری بار ملازمت میں توسیع دی ہے۔ اس سے پہلے نریش کمار نومبر 2023 میں ریٹائر ہونے والے تھے لیکن مرکزی حکومت نے ان کی سروس میں 6 ماہ کی توسیع دی تھی۔

معلومات کے مطابق نریش کمار کی مدت ملازمت میں توسیع کا معاملہ سپریم کورٹ میں بھی گیا تھا۔ اس دوران سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت کو 6 ماہ کے لیے ملازمت  بڑھانے کی اجازت دی تھی۔ اب مرکزی حکومت نے دوبارہ نریش کمار کو 3 ماہ کی توسیع دی ہے۔

واضح رہےکہ دہلی کے چیف سکریٹری نریش کمار 1987 بیچ کے آئی اے ایس افسر ہیں۔ مرکزی وزارت داخلہ نے حکم نامہ میں کہا ہے کہ نریش کمار کی ملازمت میں توسیع یکم جون سے 31 اگست تک تین ماہ کے لیے موثر رہے گی۔ انہیں 30 نومبر 2023 کو ریٹائر ہونا تھا تاہم ان کی مدت ملازمت میں 31 مئی تک توسیع کر دی گئی۔

ملازمت  میں توسیع کو لے کر دہلی کی حکمراں عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے ساتھ نریش کمار کے تصادم کی خبریں سرخیاں میں رہی ہیں۔ نریش کمار کی مدت ملازمت میں توسیع کو لے کر عام آدمی پارٹی سے بھی ناراضگی ظاہر کی گئی ہے۔ تاہم، منگل کو وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ ایک حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ دہلی کے چیف سکریٹری نریش کمار کی سروس میں توسیع کو مجاز اتھارٹی نے منظوری دے دی ہے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.