National

جھارکھنڈ ایکتا یونین کے دہلی چیپٹر نے دہلی میں جھارکھنڈکا یوم تاسیس منایا

41views

قومی صدر اسلم انصاری نے تمام مہمانوں کا استقبال کیا

جدید بھارت نیوز سروس
نئی دہلی، 19نومبر: جھارکھنڈ ایکتا یونین کے دہلی چیپٹر کے ذریعہ کانسٹی ٹیوشن کلب، رفیع مارگ، دہلی میں جھارکھنڈ یوم تاسیس منایا گیا۔ دہلی اور اس کے آس پاس رہنے والے جھارکھنڈ کے 250 سے زیادہ لوگوں نے شرکت کی۔انتظامی افسران اور مختلف کاروباروں اور پیشوں سے وابستہ افراد نےشرکت کر جوش و خروش سے منایا۔ مہمان خصوصی کے طور پر سابق ڈی جی پی کمل نین چوبے ور خصوصی مہمانوں میں آئی ایف ایس امرت لگن، آئی اے ایس وشنو کمار، آئی پی ایس، ایڈ سی پی آصف محمد علی، چیئرمین سی آر او پی سی کرنل پروفیسر سنجے سریواستو، سماجی کارکن نول داروکا، کیپٹن عرفان سیف ، میجر مہتا، ڈاکٹر ایس کے پوددار ، سی ای او اور ایم ڈی انسائٹ مینجمنٹ سلوشنز ہیمنت مائیکل، آئی ای ایس پلو چیتا، ایڈوکیٹ سرور رضا، ہمدرد کے ایس ایس اختر، آکاش جین موجود تھے۔ قومی ترانے کے ساتھ چراغ روشن کیا گیا۔ قومی صدر اسلم انصاری نے مہمان خصوصی کمل نین چوبے کے ساتھ مل کر اسٹیج پر موجود سبھی کو شال، گلدستے اور یادگاری تحفے دے کر خوش آمدید کہا اور مبارکباد دی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز اسٹیج آپریٹر ڈاکٹر جوہی پرینکا نے اپنے استقبالیہ کلمات سے کیا۔ یونین کے دہلی چیپٹر کے انچارج راجندر چرن نے مہمان خصوصی کے ساتھ اسٹیج پر موجود تمام مہمانوں کا تہہ دل سے خیرمقدم کیا۔ اپنی خیر مقدمی تقریر میں کہا کہ جھارکھنڈ ہریالی اور معدنیات سے مالامال ہونے کے باوجود لوگ روزی روٹی، روزگار، تعلیم اور صحت کے لیے دہلی اور ملک کے مختلف مقامات پر جاتے ہیں لیکن جب وہ اپنے جھارکھنڈ سے باہر جاتے ہیں تو انہیں ہر طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس طرح کی جھارکھنڈ ایکتا یونین کے ذریعے ان کے مسائل کو حل کرنے میں مدد ملے گی اور جھارکھنڈ سے کم سے کم نقل مکانی کو یقینی بنانے کی کوشش بھی کی جائے گی۔ قومی صدر اسلم انصاری جی نے ممبئی میں ماضی میں کئے گئے کئی کاموں کے بارے میں جانکاری دی۔ خاص طور پر نقل مکانی کرنے والے مزدوروں کی موت ہوجانے کی صورت میں ان کی لاش کو گاؤں بھیجنے کیلئے مالی اور دیگر امداد پر معلومات فراہم کی گئیں۔ مہمان خصوصی چوبے اور اسٹیج پر موجود تمام مہمانوں نے یونین کی تشکیل اور اس کے کام کی تعریف کی اور کہا کہ یہاں ہمارے جھارکھنڈ کی مٹی کی خوشبو محسوس ہوتی ہے۔ اور ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور مستقبل میں بھی جھارکھنڈی اور اس کے فن و ثقافت کے مفاد میں پروگرام منعقد کیے جائیں، اس کے دہلی چیپٹر کی تنظیم کو مضبوط کرتے ہوئے وقتاً فوقتاً اجلاس اور دیگر کام ہونا چاہئے۔ NSD دہلی کے تربیت یافتہ نوجوان ایوارڈ یافتہ کولیشور ٹھاکر اور جھارکھنڈ کے فنکاروں کی ٹیم نے ایک دلکش ثقافتی پروگرام کے ساتھ سب کو مسحور کر دیا جس کا نام’ ہردئےپریورتن ‘ہے۔ دہلی یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر نرنجن ، ڈاکٹر دلیپ جھا، مسٹر کالی ناتھ کھواڑے، بیجندر چرن دواری کا بھی قابل ستائش تعاون رہا۔ بہار کے سابق وزیر اعلیٰ کی پوتی محترمہ شویتا ، روڑکی سے آئی ای ایس اتل کمار برنوال ، محترمہ چندا کماری، آئی ای ایس سے پروفیسر بی کے پانڈے، محترمہ ودوشی کماری دھرتیمان چکرورتی سمیت کئی افسران موجود تھے۔ پروگرام کو کامیاب بنانے میں نول داروکا ، کیپٹن عرفان سیف ، مسٹر ہیمنت ایڈوکیٹ سرور رضا وغیرہ نے نمایاں تعاون کیا۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.