National

ڈی آر ڈی او نے نئی نسل کی ’آکاش میزائل‘ کا کیا کامیاب تجربہ، وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے دی مبارکباد

205views

ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) نے آج نئی نسل کی آکاش میزائل کا کامیاب تجربہ کیا۔ یہ تجربہ صبح 10.30 بجے اڈیشہ کے انٹگریٹیڈ ٹیسٹنگ رینج، چاندی پور سے کیا گیا۔ ٹیسٹنگ بہت کم اونچائی پر تیز رفتار والے نان ہیومن ہوائی ہدف پر کیا گیا۔ ٹیسٹنگ کے دوران ہتھیار سسٹم کے ذریعہ ہدف کو کامیابی کے ساتھ روک کر تباہ کر دیا گیا۔

مودی سب سے بڑے شنکراچاریہ بن گئے! ہم منی پور کے مندر جائیں گے، کیا پی ایم وہاں سر جھکائیں گے؟ سنجے راؤت

اس تجربہ کے دران پورے آکاش میزائل سسٹم کی صلاحیت کی ٹیسٹنگ ہوئی جس میں میزائل سسٹم کے آر ایف سیکر، لانچر، ملٹی فنکشن رڈار اور کمانڈ، کنٹرول اور کمیونکیشن سسٹم کی بھی ٹیسٹنگ کی گئی۔ انٹگریٹیڈ ٹیسٹ رینج، چاندی پور میں لگے رڈارس، ٹیلی میٹری اور الیکٹرو آپٹیکل ٹریکنگ سسٹم سے جو ڈاٹا اکٹھا ہوا، اس سے بھی نئی نسل کے آکاش میزائل سسٹم کی صلاحیت کی ٹیسٹنگ بھی کامیاب رہی۔ ڈی آر ڈی او کے ساتھ ہی ہندوستانی فضائیہ کے افسران کی موجودگی میں یہ تجربہ کیا گیا۔

#WATCH | India’s DRDO conducted a successful flight test of the New Generation AKASH (AKASH-NG) missile today. The test was conducted at AM from the Integrated Test Range, Chandipur off the coast of Odisha against a high-speed unmanned aerial target at very low altitude. During… pic.twitter.com/LVr3ly0hEk

— ANI (@ANI) January 12, 2024

مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے نئی نسل کی آکاش میزائل کے کامیاب تجربہ کے لیے ڈی آر ڈی او، ہندوستانی فضائیہ، بی ڈی ایل اور بی ای ایل جیسی سرکاری کمپنیوں کو مبارکباد پیش کی۔ انھوں نے کہا کہ اس میزائل کے کامیاب تجربہ سے ہماری ہوائی سیکورٹی کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔

دہلی میں ہتھیاروں کا ذخیرہ برآمد، دو افراد گرفتار

واضح رہے کہ آکاش میزائل زمین سے ہوا میں مار کرنے والی میزائل ہے۔ یہ کم رینج کی میزائل ہے جو ہوائی خطروں کو پہچاننے اور انھیں تباہ کرنے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے۔ نئی نسل کا آکاش میزائل سسٹم آٹونومس موڈ پر ایک وقت میں کئی ہدف کو نشانہ بنانے میں اہل ہے۔ اس میزائل سسٹم کو الیکٹرانک کاؤنٹر-کاؤنٹر میزرس کی بنیاد پر تیار کیا گیا ہے۔ اسے ہندوستانی فضائیہ کے ساتھ ہی ہندوستانی بری فوج کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

Follow us on Google News