Sports

داریا کساتکیناآسٹریلیا کی نمائندگی کریں گی

39views

دبئی، 29 مارچ (یواین آئی) مستقل رہائش کے لیے درخواست منظور ہونے کے بعد روسی نژاد ٹینس کھلاڑی داریا کساتکینا اب آسٹریلیا کی نمائندگی کریں گی۔روس کے ایل جی بی ٹی کیو+ قوانین پر تنقید کرنے والی اور یوکرین میں جنگ کی مخالفت کرنے والی 27 سالہ داریا کساتکینا اس وقت دبئی میں مقیم ہیں اور گزشتہ ڈھائی سال سے روس واپس نہیں گئی ہیں۔بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق، گزشتہ ماہ انہوں نے اس بات کی تردید کی تھی کہ ڈبلیو ٹی اے ٹور ڈرا تقریب میں ان کے نام کے ساتھ غلط جھنڈا دکھائے جانے کے بعد انہوں نے اسپین کی شہریت حاصل کر لی ہے۔آٹھ سنگلز ٹائٹل جیتنے والی دنیا کی 12ویں نمبر کی کھلاڑی نے سوشل میڈیا پر لکھا، “آسٹریلیا وہ جگہ ہے جس سے میں محبت کرتی ہوں، یہ وہ جگہ ہے جہاں مجھے مکمل طور پر گھر جیسا محسوس ہوتا ہے۔ مجھے میلبورن میں رہنا پسند ہے اور میں وہاں اپنا گھر بنانے کے لیے بے حد پرجوش ہوں۔”انہوں نے مزید کہا، “مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے فخر ہو رہا ہے کہ اب میں اپنے پروفیشنل ٹینس کیریئر میں اپنے نئے مادر وطن آسٹریلیا کی نمائندگی کروں گی۔ ظاہر ہے، اس فیصلے کے کچھ پہلو آسان نہیں تھے۔ میں اپنے خاندان، کوچز اور ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں جنہوں نے آج تک میری ٹینس کیریئر میں میرا ساتھ دیا ہے۔”

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.